BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 25 August, 2007, 04:16 GMT 09:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’انڈین کرکٹ لیگ، خدشات بےجا‘

انڈین لیگ
انڈین لیگ کرکٹرز کو بھاری معاوضے دے رہی ہے جس پر خوش ہونا چاہئے
پاکستان، بھارت اور سری لنکا کے کرکٹ بورڈز کی طرف سے متنازعہ کہے جانے والی انڈین کرکٹ لیگ کے بارے میں پاکستان کے بعض سابق نامور کھلاڑیوں اور کھیل کے منتظمین کا خیال ہے کہ اس سے بین الاقوامی کرکٹ کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔

ستر کے عشرے میں ہونے والی کیری پیکر سیریز میں پیش پیش پاکستان کے سابق کپتان آصف اقبال نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عام لوگوں سے زیادہ کرکٹ آفیشلز کو یہ فکر لاحق ہو رہی ہے کہ انڈین لیگ انٹرنیشنل کرکٹ کو ہائی جیک کر رہی ہے، جبکہ ایسا نہیں ہے۔

آصف اقبال نے کہا کہ اگر انڈین لیگ کرکٹرز کو ضرورت پڑنے پر ان کے ملک کی طرف سے کھیلنے کی اجازت دیتی ہے، جیسا کہ کاؤنٹی ٹیمیں کرتی ہیں، تو پھر ان کرکٹرز پر پابندی یا ان کے خلاف سخت موقف کا کیا جواز ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ آج کرکٹ میں جتنا بھی پیسہ اور خوشحالی ہے وہ ’کیری پیکر کے انقلاب‘ کی وجہ سے ہے۔ ماضی میں کرکٹ بورڈز مارکیٹنگ سے ناواقف تھے جبکہ پیکر سیریز نے اس کھیل کی کمرشل ویلیو کا احساس بیدار کیا۔ پیکر سیریز کی طرح انڈین لیگ بھی کرکٹرز کو بھاری معاوضے دے رہی ہے جس پر خوش ہونا چاہئے۔

بنیادی انسانی حقوق
 پابندی لگنے کی صورت میں کرکٹرز عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں، کیونکہ یہ پیشہ ور کرکٹرز ہیں اور انہیں اپنے پیشے سے دور نہیں کیا جاسکتا۔ یہ بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے
عارف عباسی

آصف اقبال نے کہا کہ پیکر کرکٹ ہو یا انڈین لیگ اس میں تفریحی عنصر تو ہے لیکن یہ کھیل کی سرکاری حیثیت نہیں ہیں۔ ’چانچہ یہ کس طرح آفیشل کرکٹ کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔‘

پاکستان کے ایک اور سابق اور بعد میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو رہنے والے رمیض راجہ بھی کرکٹرز پر لگنے والی ممکنہ پابندی کے خلاف ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انڈین لیگ کھیلنے والے کرکٹرز کوان کے بورڈز اپنے سسٹم کی کرکٹ میں نہ کھلائیں، لیکن وہ ان پر تاحیات پابندی کیسے لگاسکتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹیو عارف عباسی کہتے ہیں کہ پابندی لگنے کی صورت میں کرکٹرز عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں، کیونکہ یہ پیشہ ور کرکٹرز ہیں اور انہیں اپنے پیشے سے دور نہیں کیا جاسکتا۔ ’یہ بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے۔‘

عارف عباسی نے کہا کہ کیری پیکر نے جب پاکستانی کرکٹرز سے معاہدے کیے تھے تو انہوں نے اس کے نمائندے لنٹن ٹیلر سے یہ بات منوائی تھی کہ اگر ملک کو ضرورت پڑی تو ان کرکٹرز کو جانے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ انڈین لیگ کے کرتا دھرتا کپل دیو سے بھی ان کی بات ہوئی ہے اور وہ بھی یہی کہہ رہے ہیں کہ ملک کو ضرورت پڑنے پر کھلاڑی کو لیگ سے جانے کی اجازت ہوگی۔ ’ایسے میں اس انڈین لیگ کی مخالفت ان کی سمجھ سے باہر ہے۔‘

کپل دیو ملا جلا ردِعمل
انڈین کرکٹ لیگ بی سی سی آئی کو ہلا دیا ہے
 محمد یوسف کی انڈین لیگ میں شمولیت سب سے اہم سجھی جارہی ہے حقیقت پسندی۔۔۔؟
انڈین لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کی شمولیت
انڈین کرکٹ لیگکھلاڑی خبردار
سری لنکن کرکٹ بورڈ کی کھلاڑیوں کو سخت تنبیہ
گلین میگراگلین میگرا
انڈین لیگ میں دلچسپی کی تصدیق
انڈین کرکٹ لیگ
بھارت میں نجی چینل کی کرکٹ لیگ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد