BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 14 September, 2007, 03:11 GMT 08:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ٹوئنٹی 20 چیمپئنز لیگ کا اعلان

شرد پوار
شرد پوار نے پریمیئر لیگ اور چیمپئنز لیگ کا اعلان دلی میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعے کیا
بھارت کے کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے چیمپئنز ٹوئنٹی ٹوئنٹی لیگ کے نام سے اکتوبر سال دو ہزار آٹھ سے ایک ایسے ٹورنامنٹ کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں بھارت، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا سے ٹیمیں شریک ہونگی۔

چیمپئنز لیگ میں ہر ملک سے دو ٹیمیں حصہ لیں گی، جو متعلقہ ملک کی ڈومسٹک کرکٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر ان مقابلوں میں حصہ لینے کی اہل ہونگی۔

بی سی سی آئی کے صدر شرد پوار نے چیمپئنز لیگ کا اعلان دلی میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس لیگ میں شرکت کے لیے بھارتی ٹیموں کا انتخاب انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے ہو گا، جس کا آغاز اگلے برس اپریل کے مہینے سے ہوجائے گا۔

انگلینڈ کی کاؤنٹی لیسٹرشائر نے دو برس قبل اسی طرز پر لیکن چھوٹے پیمانے پر ایک ٹورنامنٹ کرایا تھا، جو پاکستان کی ٹیم فیصل آباد ولوز نے جیتا تھا۔

ہر ملک سے دو ٹیمیں
 چیمپئنز لیگ میں ہر ملک سے دو ٹیمیں حصہ لیں گی، جو متعلقہ ملک کی ڈومسٹک کرکٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر ان مقابلوں میں حصہ لینے کی اہل ہونگی

انڈین پریمیئر لیگ اور چیمپئنز لیگ کے لیے بیس کروڑ بھارتی روپوں سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے، جس میں سے آٹھ کروڑ روپوں کے لگ بھگ فاتحین کو دیے جائیں گے۔

چیمپئنز لیگ کے اعلان کے موقع پر آسٹریلیا کےگلین میگرا، نیوزی لینڈ کے سابق کپتان سٹیفن فلیمنگ، سچن تندولکر، راہل ڈریوڈ، انل کمبلے اور سورو گانگولی بھی موجود تھے۔ شین وارن نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے چیمپئنز لیگ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اس موقع پر بی سی سی آئی کے نائب صدر للت مودی نے کہا کہ انڈین پریمیئر لیگ کا مقصد ڈومسٹک کرکٹ کو فروغ دینا اور زیادہ سے زیادہ باصلاحیت کھلاڑیوں کو تلاش کرنا ہے۔

انڈین پریمیئر لیگ کو حال ہی میں نجی سطح پر تشکیل دی گئی انڈین کرکٹ لیگ کا جواب سمجھا جا رہا ہے، جس میں بی سی سی آئی سے الگ ہو کر کئی نامور بھارتی اور بین الاقوامی کھلاڑی پہلے ہی شامل چکے ہیں۔

بی سی سی آئی سے کے جنرل سیکرٹری نرنجن شاہ سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا آئی پی ایل کو انڈین کرکٹ لیگ کے جواب میں متعارف کرایا جا رہا ہے تو ان کا کہنا تھا ’آئی پی ایل اور آئی سی ایل کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ آئی پی ایل کے

پاکستانی کھلاڑی بورڈ کی اجازت سے پریمیئر لیگ کھیل سکیں گے: نسیم اشرف
ساتھ کھیلنے کے لیے ساری دنیا کے کھلاڑی تیار ہیں۔‘

آئی پی ایل کے اعلان کے موقع پر بنگلہ دیش، سری لنکا، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، اور پاکستان کے کرکٹ بورڈز کے سربراہان بھی موجود تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف کا کہنا تھا ’پاکستانی کھلاڑی بورڈ کی اجازت سے آئی پی ایل میں کھیل سکیں گے۔‘

ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ ٹورنامنٹ لوگوٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ
ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ منگل سے شروع
انڈین کرکٹ لیگ
’وقت ملا تو انڈین لیگ کھیلوں گا‘
انڈین لیگ’بےجا خدشات‘
انڈین لیگ سے کرکٹ کو خطرہ نہیں: آصف اقبال
 محمد یوسف کی انڈین لیگ میں شمولیت سب سے اہم سجھی جارہی ہے حقیقت پسندی۔۔۔؟
انڈین لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کی شمولیت
گلین میگراگلین میگرا
انڈین لیگ میں دلچسپی کی تصدیق
محمد آصفکھلاڑیوں کو تنبیہ
کھلاڑی اچھے رویے کا مظاہرہ کریں: بورڈ
انڈین کرکٹ لیگ
بھارت میں نجی چینل کی کرکٹ لیگ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد