اوپننگ کے لیے تیار ہوں:شعیب ملک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی ٹیم کے کپتان شعیب ملک دورۂ بھارت میں اوپننگ کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے خود بھی اوپننگ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ دورۂ بھارت پر روانگی سے قبل شعیب ملک کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کرنے سے نہیں گھبراتے اور پاکستان کے لیے وہ کسی بھی جگہ بیٹنگ کرنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دورۂ بھارت میں وہ ضرورت پڑنے پر اوپننگ بھی کریں گے۔ شعیب ملک نے کہا کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ایک روزہ میچ میں اننگز اوپن کرنے جا رہے تھے کہ سب نے مشورہ دیا کہ اس میچ میں سپنرز کو کھیلنے کے لیے مڈل آڈر پر بھی اچھی بیٹنگ کی ضرورت ہے اس لیے انہوں نے اپنا ارادہ بدل لیا۔ شعیب ملک نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی سیریز کو ایک بڑی سیریز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں لوگوں کی دلچسپی ایشز سے زیادہ ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ’اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارتی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ اور ہوم کراؤڈ کے سبب فائدہ حاصل ہے لیکن ہم بھی اس دلچسپ سیریز کے لیے بالکل تیار ہیں تمام ٹیم بھارت میں مقابلے کے لیے پراعتماد ہے‘۔ محمد آصف کے ان فٹ ہونے کے سبب ٹیم کے ساتھ نہ جانے کو شعیب ملک نے ٹیم کے لیے نقصان دہ قرار دیا اور کہا کہ ان کی کمی محسوس ہوگی تاہم انہوں نے واضح کیا کہ آصف کے نہ جانے سے ٹیم کے مورال میں کمی نہیں ہوئی۔ شعیب ملک نے کہا کہ یووراج سنگھ ایسے کھلاڑی ہیں جن سے وہ خطرہ محسوس کرتے ہیں۔ ٹیم کی روانگی سے صرف ایک دن پہلے یونس خان کو نائب کپتان بنانے پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ بورڈ نے یہ فیصلہ ان کے مشورے سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ’عہدوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا تمام کھلاڑیوں کو پاکستان کے لیے کھیلنا ہوتا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ یونس خان کے نائب کپتان بننے پر وہ کوئی خطرہ محسوس کر رہے ہیں۔ | اسی بارے میں پاک بھارت مقابلے ایشز سے ’بڑے‘01 November, 2007 | کھیل بھارت کوبھارت میں ہرانےکی خواہش30 October, 2007 | کھیل محمد آصف ان فٹ، دورۂ بھارت سے باہر01 November, 2007 | کھیل یونس پاکستان کے نئے نائب کپتان31 October, 2007 | کھیل ’ہر میچ کے لیے صرف 250 ویزے‘01 November, 2007 | کھیل کھیلے اچھا، انجام اچھا نہ ہوا: شعیب29 October, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||