BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 31 October, 2007, 08:18 GMT 13:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یونس پاکستان کے نئے نائب کپتان

یونس خان
یونس خان اپنے سے جونیئر کپتان کے نائب مقرر ہوئے ہیں
پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورۂ بھارت کے لیے یونس خان کو پاکستانی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملتان میں ہونے والے جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والے ایک روزہ میچ کے بعد جب دورۂ بھارت کے لیے ٹیم کا اعلان کیا تو اس میں نائب کپتان کا عہدہ کسی کو نہیں دیا گیا تھا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف سلمان بٹ کو نائب کپتانی دی گئی تھی لیکن ٹیسٹ سیریز میں اچھی کارکردگی نہ دکھا سکنے پر انہیں ایک روزہ سیریز کے میچز میں حتمی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں جب کپتان شعیب ملک معمولی زخمی ہو کر میدان سے باہر گئے تھے تو بھی یونس خان نے ان کی جگہ کپتانی کی تھی۔

یونس خان کو 2006 میں بھارت میں ہونے والے چمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے انضمام پر چار میچوں کی پابندی کے سبب کپتان بنایا گیا تھا تاہم انہوں نے ٹیم کی روانگی سے صرف دو دن پہلے کپتانی چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا۔

بعد ازاں اس وقت کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریار خان کو استعفٰی دینا پڑا اور موجودہ چئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے چئرمین بنتے ہی یونس خان کو دوبارہ کپتان بنا دیا تاہم اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھا سکی۔ بھارتی ٹیم کے دورۂ پاکستان کے موقع پریونس خان نے کراچی ٹیسٹ میں کپتانی کی اور کافی عرصے کے بعد پاکستان نے بھارت کو ٹیسٹ سیریز میں ہرایا۔

 یونس خان کو 2006 میں بھارت میں ہونے والے چمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے انضمام پر چار میچوں کی پابندی کے سبب کپتان بنایا گیا تھا تاہم انہوں نے ٹیم کی روانگی سے صرف دو دن پہلے کپتانی چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا۔

عالمی کپ میں پاکستان کی آئر لینڈ سے شکست کے بعد جب انضمام الحق نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی اور کرکٹ بورڈ کی ان میں دلچسپی کم ہو گئی تو اس موقع پر یونس خان کو ٹیم کی قیادت کے لیے کہا گیا لیکن انہوں نے انکار کر دیا اور کہا کہ وہ صرف اپنے کھیل پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔

یونس خان کا یہ بھی موقف تھا کہ ہارنے کے بعد لوگ جو سلوک کرتے ہیں وہ ان کے لیے قابل برداشت نہیں اور وہ اپنے خاندان کی عزت کے لیے بھی کپتانی کا عہدہ نہیں لینا چاہتے۔

اس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے شعیب ملک کو کپتان بنایا۔ پہلے ان کا نائب محمد آصف کو اور پھر سلمان بٹ کو بنایا گیا لیکن دونوں امیدوں پر پورا نہ اتر سکے۔

آخر کار کرکٹ بورڈ کو پھر یونس خان کو نائب کپتان بنانا پڑا ہے جو کہ موجودہ شعیب ملک کے سینئر ہیں اور اب دیکھنا یہ ہے کہ جونیئر کپتان اور سینئر نائب کپتان کی یہ جوڑی کتنی کامیاب ہوتی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد