کھیلے اچھا، انجام اچھا نہ ہوا: شعیب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے آخری ایک روزہ میچ اور سیریز ہارنے کے بعد کہتے ہیں کہ اس میچ میں ان کی ٹیم اچھا کھیلی لیکن انجام اچھا نہ تھا۔ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ’منزل کے بہت قریب جا کر ہماری ٹیم منزل حاصل نہ کر سکی ہم نے 90 فیصد اچھا کھیلا لیکن دس فیصد برا کھیلنے کے سبب ہار گئے اور یہ دورہ بھارت سے پہلے اس لحاظ سے ایک اچھی بات ہے کہ ہم یہ غلطیاں دوبارہ نہ کریں کیونکہ ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے‘۔ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ’ہمارے بالرز نے بہت اچھی بالنگ کی اور جنوبی افریقہ کو ایک بڑا سکور نہ بنانے دیا اور اگر ہمارے بیٹس مین انچاس اوورز تک وکٹ پر کھڑے رہتے تو ہم یہ میچ جیت سکتے تھے‘۔ انہوں نے یونس خان اور محمد یوسف کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شراکت داری سے ٹیم جیتنے کی پوزیشن میں تھی لیکن بعد میں آنے والے بیٹس مین اس سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔ شعیب ملک نے شعیب اختر کو کافی سراہا اور کہا کہ ’اتنے عرصے کے بعد بالنگ کرنے کے باوجود انہوں نے اس میچ میں زبردست بالنگ کرائی اور چار وکٹیں لیں وہ بلا شبہ بہت اچھے بالر ہیں‘۔ آنے والے دورہ بھارت کی بابت ان کا کہنا ہے کہ یہ کافی دباؤ والا دورہ ہو گا اور اس سے پہلے اس سیریز میں ہونے والی غلطیوں سے سیکھ کر ہم بہتر کارکردگی دکھانے کے قابل ہوں گے۔
شعیب ملک نے کہا کہ کامران اکمل سے وکٹ کیپنگ میں کچھ غلطیاں ہوئیں ہیں اور ہم ان کا حوصلہ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ ہم ایک خاندان کی طرح ہیں۔ گریم سمتھ نے اس فتح کا سہرا اپنے بالرز اور فیلڈرز کے سر باندھا ہے اور ان کا کہنا تھا کہ اتنے دباؤ میں فیلڈرز نے کمال کیچز پکڑے ہیں۔ گریم سمتھ نے اس جیت کو عظیم جیت قرار دیا اور کہا کہ وہ دونوں ٹرافیاں ساتھ لے جانے پر بے حد خوش ہیں۔ گریم سمتھ نے پاکستان کے دو بیٹس مینوں محمد یوسف اور یونس خان کی تعریف کی اور کہا کہ دورۂ بھارت میں ان کا کردار کلیدی ہو گا۔ گریم سمتھ نے پاکستان کی میزبانی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی حفاظت اور مہمان نوازی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی۔ | اسی بارے میں لاہور ون ڈے کافی اہم: کپتان 28 October, 2007 | کھیل ملتان: پاکستان ہار گیا، سیریز دو دو26 October, 2007 | کھیل جنوبی افریقہ کو 231 رنز کا ٹارگٹ26 October, 2007 | کھیل پاکستان سیریز جیتنے کے قریب25 October, 2007 | کھیل کراچی نہیں کھیلیں گے: جنوبی افریقہ24 October, 2007 | کھیل کراچی ون ڈے ، فیصلہ کل ہوگا23 October, 2007 | کھیل پاکستان تیسرا ون ڈے جیت گیا23 October, 2007 | کھیل فیلڈنگ اور اوپننگ بڑے مسئلے22 October, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||