BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 23 October, 2007, 08:58 GMT 13:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی ون ڈے ، فیصلہ کل ہوگا

کراچی میں دھماکوں کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم نے سکیورٹی سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے
جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم نے اپنے ایک سکیورٹی افسر کو فوری طور پر سکیورٹی کا جائزہ لینے کراچی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس جائزے کی روشنی میں بدھ کو اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ29 اکتوبر کو کراچی میں ہونے والا پانچواں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ طے شدہ پروگرام کے مطابق ہو یا اسے کسی دوسرے شہر منتقل کردیا جائے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق منگل کو پاکستان کرکٹ بورڈ اور جنوبی افریقی ٹیم منیجمنٹ کے درمیان اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں سکیورٹی کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے جنوبی افریقی ٹیم کے ساتھ آئے ہوئے سکیورٹی افسر کو وہاں بھیجا جائے۔

جنوبی افریقی ٹیم کے ساتھ تین سکیورٹی افسران آئے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ 18 اکتوبر کو سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے جلوس میں ہونے والے بم دھماکوں کے بعد جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم نے دورۂ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اس نے سکیورٹی کے بارے میں تحفظات بھی ظاہرکیے تھے۔

کراچی کے واقعے کے بعد جنوبی افریقی ٹیم کی سکیورٹی میں غیرمعمولی اضافہ کر دیا گیا ہے تاہم مہمان ٹیم کراچی میں ون ڈے کھیلنے کے لئے تیار نہیں ہے۔
کراچی میں میچ نہ ہونے کی صورت میں اسے لاہور منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد