محمد آصف تیسرے میچ سے بھی باہر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی فاسٹ بالر محمد آصف منگل کو جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے۔ محمد آصف کہنی کی تکلیف کی وجہ سے پہلے دو میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔ پاکستان کے چیف سلیکٹر صلاح الدین احمد کا کہنا ہے کہ’ آصف مزید ایک میچ کے لیے آرام کریں گے کیونکہ وہ سو فیصد فٹ نہیں ہیں‘۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’شعیب اختر جنوبی افریقہ کے خلاف آخری میچ کے لیے دستیاب ہوں گے اس لیے ہمارے پاس مزید آپشن موجود ہیں‘۔ شعیب اختر پر محمد آصف کو بّلا مارنے پر تیرہ میچوں کی پابندی لگائی گئی تھی اور یہ پابندی ملتان میں ہونے والے چوتھے ایک روزہ میچ کے بعد ختم ہو جائے گی۔ دریں اثناء پاکستان نے تیسرے میچ کے لیے اکیس سالہ بلے باز خالد لطیف کو محمد حفیظ کی جگہ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کیا ہے تاہم اس بات کا امکان کم ہے کہ وہ میچ میں کھیلیں گے کیونکہ اس مرتبہ اوپننگ کے لیے یاسر حمید کا انتخاب کیا گیا ہے جو کامران اکمل کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے۔ جنوبی افریقہ ممکنہ طور پر وہی ٹیم کھلائے گا جس نے دوسرے ایک روزہ میچ میں شرکتت کی تھی۔ | اسی بارے میں فیلڈنگ اور اوپننگ بڑے مسئلے22 October, 2007 | کھیل تیسرے ون ڈے کے لیے نیا اوپنر22 October, 2007 | کھیل فتح کا سہرا بالرز کے سر:شعیب20 October, 2007 | کھیل پاکستان، جنوبی افریقہ سیریز برابر 20 October, 2007 | کھیل لاہور میں پاکستان کی شکست18 October, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||