کراچی نہیں کھیلیں گے: جنوبی افریقہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر انتیس اکتوبر کو کراچی میں پانچواں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ میچ لاہور منتقل کردیا ہے۔ جنوبی افریقی ٹیم نے کراچی میں انتیس اکتوبر کو پانچواں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل نہ کھیلنے کا فیصلہ اپنے دو سکیورٹی افسران کی رپورٹ کی روشنی میں کیا ہے جنہیں منگل کے روز فیصل آباد کے ون ڈے کے فوراً بعد کراچی بھیجا گیا تھا۔ ان سکیورٹی افسران کو آج کراچی میں صوبائی سیکریٹری داخلہ بریگیڈیئر (ر) غلام محمد محترم کی جانب سے سکیورٹی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اٹھارہ اکتوبر کو سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے جلوس میں ہونے والے بم دھماکوں کے بعد جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم نے اپنا پاکستان کا دورہ جاری رکھنے کے باوجود اپنی سکیورٹی مزید مؤثر بنانے کے مطالبے کے ساتھ ساتھ انتیس اکتوبر کو کراچی میں ون ڈے کھیلنے کے بارے میں تحفظات ظاہر کیے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نقطۂ نظر سے کراچی میں ون ڈے انٹرنیشنل کا انعقاد نہ ہونا اس لئے بھی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ آئندہ سال اسے آسٹریلوی ٹیم کی میزبانی کرنی ہے جو پانچ سال قبل سکیورٹی کے خدشات کے سبب پاکستان آنے سے انکار کر چکی ہے اور اب جنوبی افریقی انکار کے بعد وہ بھی کراچی میں کھیلنے کے بارے میں تحفظات ظاہر کرسکتی ہے۔ | اسی بارے میں کراچی ون ڈے ، فیصلہ کل ہوگا23 October, 2007 | کھیل دورہ جاری رہے گا: جنوبی افریقہ20 October, 2007 | کھیل جنوبی افریقہ کے سکیورٹی خدشات19 October, 2007 | کھیل پاکستان تیسرا ون ڈے جیت گیا23 October, 2007 | کھیل پاکستان، جنوبی افریقہ سیریز برابر 20 October, 2007 | کھیل تیسرے ون ڈے کے لیے نیا اوپنر22 October, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||