پاکستان سیریز جیتنے کے قریب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی ون ڈے سیریز جیتنے کے قریب ہے اور کپتان شعیب ملک اس سلسلے میں پرعزم دکھائی دیتے ہیں۔ دونوں ٹیمیں جمعہ کو ملتان میں چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں مدمقابل ہونے والی ہیں۔ پاکستان کو اس وقت پانچ میچوں کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔ لاہور میں پہلا ون ڈے 45 رنز سے ہارنے کے بعد پاکستان نے لاہور میں دوسرا ون ڈے 25 رنز سے اور فیصل آباد میں تیسرا ون ڈے چھ وکٹوں سے جیتا تھا۔ شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم نے آخری دو ون ڈے میچوں میں جو کارکردگی دکھائی ہے اسے اگلے میچوں میں بھی برقرار رکھنے کی کوشش کرینگے اور یہ ان کے لیے سیریز جیتنے کا اچھا موقع ہے۔
پاکستانی ٹیم کو اپنے تجربہ کار بیٹسمین یونس خان کی فارم سے تشویش ہے جنہوں نے ٹیسٹ سیریز میں دو سنچریاں بنائی تھیں لیکن تین ون ڈے میچوں میں وہ صرف 54 رنز اسکور کرسکے ہیں۔ اس سال جنوبی افریقہ کے خلاف ڈربن میں 93 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد سے وہ 9 اننگز میں کوئی نصف سنچری نہیں بناسکے ہیں۔ پاکستانی ٹیم کے لیفٹ آرم سپنر عبدالرحمن گروئن انجری کا شکار ہیں۔ میچ سے قبل ان کا فٹنس ٹیسٹ ہوگا۔ جنوبی افریقی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔ مکی آرتھر نے آندرے نیل کو چارل لینگویٹ کی جگہ کھلائے جانے کا عندیہ دیا ہے جبکہ جسٹن کیمپ کی جگہ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین جین پال ڈومینی کی شمولیت متوقع ہے۔ جنوبی افریقی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے تسلیم کیا ہے کہ یہ میچ ان کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے کے لیے انہوں نے ہدف مقرر کئےتھے۔ ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد وہ چاہیں گے کہ ان کی ٹیم ون ڈے سیریز بھی جیتے۔
مکی آرتھر نے ژاک کیلس کی ون ڈے سیریز میں مایوس کن کارکردگی کے بارے میں کہا کہ کیلس ایک زبردست بیٹسمین ہیں وہ ان سے کل کے میچ میں بڑے اسکور کی توقع رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ ٹیسٹ سیریز میں تین سنچریوں کی مدد سے421 رنز بنانے والے کیلس تین ون ڈے میچوں میں صرف 21 رنز بناسکے ہیں۔ جنوبی افریقی ٹیم نے کراچی میں ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔ جب مکی آرتھر سے سکیورٹی کے بارے میں سوال کیاگیا تو انہوں نے کہا کہ آخری دو میچوں کی شکست کی وجہ سکیورٹی کے بارے میں کھلاڑیوں کی توجہ بٹ جانا نہیں ہے۔ یہ معاملہ ان کی انتظامیہ نے احسن طریقے سے نمٹایا ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ پاکستانی ٹیم اچھا کھیلی ہے۔ مکی آرتھر نے پاکستانی وکٹوں کو براہ راست تنقید کا نشانہ بنانے کے بجائے یہ ضرور کہا کہ ماضی میں ان کی ٹیم نے پاکستان میں ون ڈے بھی اچھی وکٹوں پر کھیلے ہیں لیکن شاید پہلا میچ ہارنے کے بعد پاکستان نے یہ سوچا کہ اس کے پاس شاہد آفریدی اور شعیب ملک جیسے سپنرز موجود ہیں اور سپن ان کی قوت ملتان کے میچ میں نیوزی لینڈ کے بلی باؤڈن اور پاکستان کے علیم ڈار امپائرز ہیں۔ |
اسی بارے میں فیلڈنگ اور اوپننگ بڑے مسئلے22 October, 2007 | کھیل کراچی ون ڈے ، فیصلہ کل ہوگا23 October, 2007 | کھیل کراچی نہیں کھیلیں گے: جنوبی افریقہ24 October, 2007 | کھیل کراچی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ فاتح05 October, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||