قسمت نے ساتھ نہیں دیا: ملک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی ٹیم کے کپتان شعیب ملک کے بارے میں یہی کہاجاسکتا ہے کہ بہت قریب آکر اس سے دور ہوگئے۔ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں ان کی ٹیم صرف پانچ رنز کی کمی سے اس خوشی سے دور ہوگئی جو ان سے روٹھ کر ان کے ہم منصب مہندر سنگھ دھونی کا مقدر بن گئی۔ فائنل کے بعد صحافیوں کے روبرو شعیب ملک کا کہنا تھا کہ جلد گرنے والی وکٹوں نے میچ کا نقشہ بدل دیا۔ پاکستانی کپتان کے خیال میں عمران نذیر کا رن آؤٹ ہونا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔ وہ کہتے ہیں کہ عمران نذیر جس انداز سے کھیل رہا تھا انہیں یقین تھا کہ وہ میچ جلد ختم کردے گا۔وہ شکست کا کچھ حصہ قسمت کے کھاتے میں بھی ڈالتے ہیں۔ شعیب ملک بیٹسمینوں کی مایوس کن کارکردگی کے باوجود ان کے بارے میں کچھ سننے کے لیے تیار نہیں اسی لیے ایک سوال پر انہوں نے فوراً کہا کہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دو تین اوور کی تیز بیٹنگ یا اچانک وکٹ گرنے سے نقشہ بدل جاتا ہے لہذا ’آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ کوئی بیٹسمین فارم میں نہیں ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ بیٹسمینوں کی مجموعی کارکردگی اچھی تھی اسی لیے ٹیم فائنل تک پہنچی۔ شعیب ملک کے مطابق انہوں نے مصباح الحق سے ان کے آؤٹ ہونے والے شاٹ کے بارے میں پوچھا تھا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ شرما کو سامنے مارنے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن آخری لمحے میں انہوں نے اپنا ذہن نہ جانے کیوں بدل دیا۔ شعیب ملک نے کہا کہ ٹاس ہارنے کے بعد انہوں نے سوچ رکھا تھا کہ بھارت کو ایک سو پچاس اور ایک سو ساٹھ سے زیادہ نہیں کرنے دینا اور وہ اپنی منصوبہ بندی میں کامیاب رہے۔ شعیب ملک فائنل میں شکست کے باوجود سمجھتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں اچھا کھیلی اس نے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور سری لنکا جیسی بڑی ٹیموں کو ہرایا۔ پاکستانی کپتان کہتے ہیں کہ کسی نے بھی پاکستانی ٹیم کو ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فیورٹ نہیں قرار دیا تھا لیکن اچھی کارکردگی دکھاکر ان کی ٹیم فائنل تک آئی۔ بھارتی ٹیم کے بارے میں سوال پر شعیب ملک نے کہا کہ آر پی سنگھ دونوں ٹیموں میں سب سے بڑا فرق بن کر سامنے آئے۔ شعیب ملک سے پوچھا گیا کہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے فوراً بعد انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے تو انہوں نے بذلہ سنجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بیٹسمینوں کو سمجھائیں گے کہ یہ ٹیسٹ کرکٹ ہے۔ | اسی بارے میں محنت کام آ رہی ہے: عرفان پٹھان24 September, 2007 | کھیل میچ کے دباؤ میں نہیں آئے: دھونی24 September, 2007 | کھیل انڈیا ٹوئنٹی ٹوئنٹی چیمپیئن24 September, 2007 | کھیل پاکستانی کرکٹ میں نئی روح: اشرف24 September, 2007 | کھیل ٹکٹ ہے آپ کے پاس ؟24 September, 2007 | کھیل فائنل جوش سے کھیلیں گے: دھونی23 September, 2007 | کھیل جنوبی افریقہ کی خواتین سکوررز21 September, 2007 | کھیل سوبرز کے چھکے اور بالر کی شہرت21 September, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||