BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 01 November, 2007, 11:05 GMT 16:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آصف ان فٹ، دورۂ بھارت سے باہر

محمد آصف
کرکٹ بورڈ فی الحال آصف کا متبادل بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا
فاسٹ بالر محمد آصف کے زخمی ہونے کے بعد پاکستان کی ٹیم جمعرات کو ان کے بغیر بھارت کے دورے پر روانہ ہوگئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ محمد آصف کہنی کی تکلیف کے سبب بھارت نہیں جا رہے اور پاکستان کا پندرہ رکنی سکواڈ بھارت جائے گا۔

شفقت نغمی نے کہا کہ ابھی تک بورڈ نے محمد آصف کا کوئی متبادل بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے محمد آصف کو کچھ عرصہ بالنگ نہ کروانے کا مشورہ دیا ہے اور انہیں آرام اور ایسی تربیت کی ضرورت ہے جس سے ان کی بحالی ہو سکے۔

شفقت نغمی کے مطابق پاکستان کے غیر ملکی ٹرینر ڈیوڈ ڈائر بحالی کا ایک پروگرام بنا کر دیں گے جس کے تحت پاکستانی ٹرینر ان پر کام کریں گے تاکہ محمد آصف فٹ ہو سکیں۔

شفقت نغمی نے کہا کہ ابھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ کب تک فٹ ہو جائیں گے۔’ہو سکتا ہے کہ وہ سیریز کے تین چار میچزگزرنے تک فٹ ہو جائیں یا ان کے فٹ ہوتے ہوتے بھارت کا تمام دورہ گزر جائے‘۔ شفقت نغمی نے کہا کہ فی الحال آصف کا متبادل بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور محمد آصف فٹ ہو کر خود ہی جائیں گے۔

پاکستان کی ٹیم کے کپتان شعیب ملک کے مطابق محمد آصف کی کمی محسوس ہو گی لیکن ان کے نہ جانے سے ٹیم کا مورال کم نہیں ہو گا۔

محمد آصف جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے تین ایک روزہ میچ بھی کہنی ہی کی تکلیف کے سبب نہیں کھیل سکے تھے لیکن ملتان میں ہونے والے چوتھے ایک روزہ میں انہیں کھلایا گیا جس کے بعد وہ پھر ان فٹ ہوگئے۔

اس سوال پر کہ آصف کو ملتان میں کھلانے کا رسک کیوں لیا گیا، شفقت نغمی کا کہنا تھا کہ اپنی تکلیف کے بارے میں محمد آصف بہتر جانتے ہیں اور تب انہوں نے کہا تھا کہ وہ ٹھیک ہیں اور کھیل سکتے ہیں تاہم بعد ازاں ان کی تکلیف دوبارہ شروع ہوگئی۔

محمد آصف گزشتہ سال دورہ انگلینڈ سے پہلے بھی ان فٹ ہونے کے سبب ٹیم کے ساتھ نہیں جا سکے تھے اور اس سال کے آغاز میں عالمی کپ سے پہلے بھی کرکٹ بورڈ نے انہیں ان فٹ قرار دے کر ٹیم کے ہمراہ ویسٹ انڈیز نہیں بھیجا تھا جبکہ اس وقت عام تاثر یہ تھا کہ وہ اور ان کے ساتھی بالر شعیب اختر کے جسموں سے ممنوعہ ادویات کے اثرات زائل نہیں ہوئے اس لیے ان دونوں کو عالمی کپ میں نہیں بھیجا جا رہا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد