بھارت کوبھارت میں ہرانےکی خواہش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شعیب اختر اپنی شاندار کارکردگی کے ذریعے بھارت کو بھارت میں ہرانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ اپنے ساتھی بولر محمد آصف کو بیٹ مارنے کی پاداش میں تیرہ میچوں کی پابندی کی سزا کے بعد شعیب اختر حال ہی میں دوبارہ پاکستانی ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف فیصلہ کن میچ میں اگرچہ پاکستان کو شکست ہوئی لیکن شعیب اختر نے چار وکٹیں حاصل کر کے اپنی فٹنس ثابت کر دی۔شعیب کی نظریں اب بھارت کے اہم دورے پر لگی ہوئی ہیں جس میں پاکستانی ٹیم نے پانچ ون ڈے اور تین ٹیسٹ کھیلنے ہیں۔ شعیب اختر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بھارت کےخلاف میچوں کو تصادم والی دوستی سے تعبیر کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں ہمیشہ بھارت کے ساتھ کھیلنے میں مزا آیا ہے۔’یہ بالکل ایک مختلف کرکٹ ہے جس سے سب ہی لطف اندوز ہوتے ہیں‘۔ شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ پاکستانی ٹیم بھارت کو اسی کے دیس میں ہرائے اور ان کی کارکردگی اس جیت میں نمایاں ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور آسٹریلیا کے خلاف اس سال دو اہم سیریز ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ان دونوں میں وہ مین آف دی سیریز بنیں۔ شعیب اختر نے کہا کہ وہ اپنی عمدہ کارکردگی سے نوجوانوں کے لیے قابل تقلید مثال بننا چاہتے ہیں۔ شعیب اختر بھارت کے دو دورے کر چکے ہیں۔ اور مجموعی طور پر بھارت کے خلاف سات ٹیسٹ میچ اور تیئس ون ڈے انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں جن میں ان کی حاصل کردہ وکٹوں کی تعداد بالترتیب انیس اور چونتیس ہے۔ سنہ 1999 میں شعیب اختر نے کولکتہ ٹیسٹ میں آٹھ وکٹیں حاصل کر کے پاکستان کی چھبیس رنز کی ڈرامائی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ اس دورے میں شعیب اختر نےتین ون ڈے میچ بھی کھیلے تھے جن میں انہوں نے چھ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ | اسی بارے میں شعیب پاکستانی سکواڈ میں واپس27 October, 2007 | کھیل شعیب انڈین پریمئیر لیگ میں14 October, 2007 | کھیل شعیب اختر کو سزا سنا دی گئی11 October, 2007 | کھیل پاکستان ڈھیر، جیتا ہوا میچ ہارگئے29 October, 2007 | کھیل ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں انڈیا کی فتح20 October, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||