شعیب پاکستانی سکواڈ میں واپس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی فاسٹ بالر شعیب اختر کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری سیریز کے آخری میچ کے لیے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے رکن شفقت رانا کے بقول شعیب اختر فٹ ہیں۔ شفقت رانا کے بقول شعیب اختر کے آر ایل کی جانب سے راولپنڈی میں کھیل رہے تھے اور سلیکشن کمیٹی کے ایک رکن سلیم جعفر نے راولپنڈی جا کر ان کی فٹ نس کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سلیم جعفر نے سلیکشن کمیٹی کے بقیہ اراکین کو آگاہ کیا ہے کہ اس میچ میں شعیب اختر نے جو اوورز کروائے وہ پوری رفتار سے کروائے۔ شفقت رانا کے بقول ان کی اسی میچ فٹ نس کے سبب انہیں ایک روزہ سیریز کے لیے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ شفقت رانا نے مزید کہا کہ شعیب اختر کا اسی فٹ نس کی بنیاد پر پلیئنگ الیون میں شامل ہونے کا بھر پور امکان موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ چونکہ شعیب اختر دورہ بھارت کے لیے بھی سکواڈ کا حصہ ہیں اس لیے یہ ان کے لیے اچھا موقع ہے کہ وہ اپنی فارم اور فٹنس ثابت کریں۔ یاد رہے کہ شعیب اختر پر ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کے سبب تیرہ میچوں کی پابندی عائد کی گئی تھی اور ملتان میں ہونے والے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے چوتھے میچ تک یہ پابندی مکمل ہو گئی اور شعیب اختر پانچویں میچ کے لیے دستیاب تھے۔ سلیکشن کمیٹی نے پہلے ہی یہ کہہ دیا تھا کہ اگر شعیب اختر فٹ ہوئے تو انہیں پانچویں میچ کے لیے مدنظر رکھا جائے گا۔ ادھر ملتان میں جنوبی افریقہ کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ کے موقع پر کرکٹ بورڈ حکام نے دورۂ بھارت کے دوران ایک روزہ میچوں کے لیے پاکستانی ٹیم کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے تاہم ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ سیریز کھیلنے والے کھلاڑیوں کے علاوہ بھارت جانے والے کھلاڑیوں میں شعیب اختر اور فواد عالم کا نام شامل ہے۔ دورۂ بھارت کے لیے پاکستانی ٹیم: شعیب ملک، سلمان بٹ، کامران اکمل، یونس خان، محمد یوسف، مصباح الحق، عبدالرحمان، عمرگل، محمد آصف، عمران نذیر، شاہد آفریدی، یاسر حمید، راؤ افتخار، سہیل تنویر، فواد عالم اور شعیب اختر۔ | اسی بارے میں شعیب انڈین پریمئیر لیگ میں14 October, 2007 | کھیل شعیب اختر کو سزا سنا دی گئی11 October, 2007 | کھیل شعیب کو سخت سزا نہ دیں: وقار04 October, 2007 | کھیل محمد آصف تیسرے میچ سے بھی باہر22 October, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||