BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 14 October, 2007, 12:56 GMT 17:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شعیب انڈین پریمئیر لیگ میں
شعیب اختر
شعیب بھارت میں کھیلنے کے منتظر ہیں
پاکستان کے فاسٹ بالر شعیب اختر نے انڈینپریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ بورڈ کے اہلکاروں نے انہیں اجازت دے دی ہے۔

شعیب اختر نے خبر رساں ایجنسی ای ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کرکٹ بورڈ سے اجازت ملتے ہی انہوں نے انڈین پریمئیر لیگ کے ساتھ کھیلنے کا معاہدہ کرلیا شعیب کا کہنا تھا کہ ’انڈیا میں کھیلنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے‘۔

گزشتہ ہفتے شعیب پر جنوبی افریقہ میں ہونے والے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے ساتھی کھلاڑی محمد یوسف کو بیٹ سے مارنے کے الزام میں تیرہ بین الاقوامی میچ کھیلنے پر پابندی لگا دی تھی اوراس کے ساتھ چونتیس لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

شعیب اختر کے خلاف پانچ معاملات میں تادیبی کارروائی کی گئی ہے ۔

 جمعہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کو منظوری دیتے ہوئے اعلان کیا کہ انہوں نے چھ کھلاڑیوں کو اس لیگ میں شامل ہونے کی اجازت دے دی ہے

شعیب کا کہنا ہے کہ وہ بھارت میں کھیلنے کے منتظر ہیں جہاں کرکٹ حکام نے انڈین کرکٹ لیگ کے مقابلے انڈین پریمئیر لیگ قائم کی ہے۔شعیب کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد پاکستان کے لیے کھیلنا ہے اور انڈیا میں انہیں جیتنے میں مدد کرنا ہے ۔

شعیب نےانڈین پریمئیر لیگ کے ساتھ اپنے معاہدے کی کوئی تفصیل نہیں بتائی۔آئی پی ایل کو انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی منظوری حاصل ہےجس میں ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ ہوں گےجو آئندہ اپریل میں شروع ہوں گے۔

شعیب کو آئی سی ایل سے پیشکش ہوئی تھی ۔اس پیش کش کو انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کی اس دھمکی کے بعد مسترد کر دیا تھاکہ جو بھی کھلاڑی حریف لیگ میں شامل ہوگا وہ قومی ٹیم کے لیے نہیں کھیل سکے گا۔

جمعہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کی منظوری دیتے ہوئے اعلان کیا کہ انہوں نے چھ کھلاڑیوں کو اس لیگ میں شامل ہونے کی اجازت دے دی ہے۔ان کھلاڑیوں میں کھلاڑی کپتان شعیب ملک ، محمد یوسف، انضمام الحق، آل راؤنڈر شاہدآفریدی اور محمد آصف شامل ہیں۔

شعیب اختر متنازع شعیب اختر
شعیب کے تنازعے اور ہنگامے تب سے اب تک
شعیب اختر’شعیب کا مستقبل‘
کیا ہوگا کیا نہیں ہوگا؟ سینئر کھلاڑیوں کی رائے
شعیب اخترشعیب اختر کا انکار
شعیب نےانڈیا لیگ کی پیشکش ٹھکرادی
شعیباوول سے قبل۔۔۔۔
شعیب انگلینڈ کی دیہاتی ٹیم میں کھیلیں گے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد