چھ پاکستانی کرکٹر آئی پی ایل میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی ٹیم کے چھ کھلاڑیوں کی انڈین پریمیئر لیگ کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کر دی ہے۔ ان کھلاڑیوں میں محمد یوسف، شعیب ملک،شعیب اختر،شاہد آفریدی، یونس خان اور انضمام الحق شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر نسیم اشرف نے یہ معاہدہ اپنے دورۂ بھارت کے دوران ہی کروایا تھا۔ شفقت نغمی نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ انضمام نے متنازعہ انڈین کرکٹ لیگ سے معاہدہ ختم کیا ہے یا نہیں لیکن اتنا طے ہے کہ وہ انڈین کرکٹ بورڈ کی آفشل لیگ انڈین پریمیئر لیگ میں کھیلیں گے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ سٹار بیٹس مین محمد یوسف انڈین پریمیئر لیگ کے مسودے پر دستخط کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باقی کھلاڑیوں کے معاہدوں کے مسودے بھی آ چکے ہیں جن پر وہ جلد دستخط کر دیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان کے دو کھلاڑی محمد یوسف اور انضمام الحق نے متنازعہ انڈین کرکٹ لیگ کے ساتھ معاہدہ کیا تھا لیکن اب کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ دونوں انڈین پریمیئر لیگ کھیلیں گے۔ ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کھیل کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں باب وولمر انڈور سکول کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں نے بھی شرکت کی۔ چئرمین پی سی بی نے کہا کہ’ کوچ باب وولمر کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا وہ اپنے کام اور پیشے سے بہت مخلص تھے اور پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ ٹیم ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی‘۔ | اسی بارے میں انضمام ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر05 October, 2007 | کھیل یوسف:انڈین لیگ سےمعاہدہ ختم27 September, 2007 | کھیل پاکستان پریمئر لیگ کا اعلان15 September, 2007 | کھیل لیگ: براہِ راست معاہدہ نہیں ہو گا15 September, 2007 | کھیل ٹوئنٹی 20 چیمپئنز لیگ کا اعلان14 September, 2007 | کھیل ’وقت ملا تو انڈین لیگ کھیلوں گا‘31 August, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||