انضمام ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف آٹھ اکتوبر سے لاہور میں شروع ہونے والا ٹیسٹ میچ ان کا الوداعی ٹیسٹ ہوگا۔ انضمام الحق نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان جمعہ کو نیشنل سٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ انضمام الحق کو لاہور ٹیسٹ میں شاندار طریقے سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے الوداع کہا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ٹیسٹ ’انضی ٹیسٹ‘ ہوگا۔ 37 سالہ انضمام الحق نے اپنے سولہ سالہ شاندار بین الاقوامی کریئر میں119 ٹیسٹ میچز کھیلتے ہوئے8813 رنز اسکور کئے۔ ان کی 25 سنچریاں ٹیسٹ کرکٹ میں کسی بھی پاکستانی بیٹسمین کی سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی ہے۔ انضمام الحق ٹیسٹ کرکٹ میں کسی بھی پاکستانی بیٹسمین کے سب سے زیادہ جاوید میانداد کے8832 رنز کے ریکارڈ سے صرف20 رنز کی دوری پر ہیں۔
واضح رہے کہ انڈین کرکٹ لیگ میں شمولیت اختیار کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے انضمام الحق پر پاکستانی کرکٹ کے دروازے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم یوٹرن لینے کے بعد اس نے مصالحتی فارمولے پر پہنچتے ہوئے انضمام الحق کو ’اعلان شدہ‘ آخری ٹیسٹ کھل کر اپنا کریئر ختم کرنے کا موقع فراہم کردیا ہے۔ انضمام الحق نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ ایک ڈیڑھ سال مزید انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکتے تھے لیکن انہوں نے یہ بھی محسوس کیا کہ ان کی ڈریسنگ روم میں موجودگی سے نوجوان کرکٹرز دباؤ محسوس کریں گے لہذا انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ اتنا آسان نہیں تھا۔ انضمام الحق نے کہا کہ جاوید میانداد کا ریکارڈ ان کی ترجیح نہیں کیونکہ انہوں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ انضمام الحق نے کہا کہ ورلڈ کپ92 کی جیت ان کے کریئر کا سب سے یادگار لمحہ تھا۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش کے خلاف ملتان ٹیسٹ کی سنچری اور بھارت کے خلاف بنگلور کی جیت کو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انضمام الحق نے کہا کہ جب آپ کا کریئر طویل ہوتا ہے تو دکھ اور افسوس کے لمحات بھی ہوتے ہیں۔ ویسٹ انڈیز میں منعقدہ ورلڈ کپ ان کے لیے دکھ رکھتا ہے۔ وہ اس میں اچھے نتائج اور کارکردگی کی توقع رکھتے تھے لیکن ایسا نہ ہوسکا۔ انضمام الحق نے کہا کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد کھیل سے ناتہ جوڑے رکھیں گے اور ہوسکتا ہے کہ وہ اپنی اکیڈمی قائم کریں اور کوچنگ کریں۔ | اسی بارے میں انضمام کا یارکشائر کاؤنٹی سے معاہدہ 15 August, 2007 | کھیل انضمام سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر16 July, 2007 | کھیل انضمام کو کنٹریکٹ ملے گا؟02 June, 2007 | کھیل ’انضمام نہیں، بورڈ ذمہ دار‘18 May, 2007 | کھیل آمر اور خود سر نہیں: انضمام 17 May, 2007 | کھیل ’ہار کی وجہ انضمام کا آمرانہ رویہ تھا‘17 May, 2007 | کھیل دس ہزار کا سوچ رہا ہوں: انضمام27 April, 2007 | کھیل ’دو میچ ہارے تو کیا پاکستانی نہیں‘31 March, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||