BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 20 October, 2007, 19:44 GMT 00:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں انڈیا کی فتح
گوتم گمبھیر
گوتم گمبھیر باون گیندوں پر تریسٹھ رن کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے
آسٹریلیا کے ہاتھوں ایک روزہ سیریز میں شکست کے بعد انڈیا نے سیریز کے اکلوتے ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ میں مہمان ٹیم کو سات وکٹ سے شکست دے دی ہے۔

حال ہی میں ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کو فتح کے لیے ایک سو سڑسٹھ رن کاہدف ملا تھا جو اس نے انیسویں اوور میں صرف تین وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ممبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم اوپنر ایڈم گلکرسٹ پہلے ہی اوور میں ردراپرتاپ سنگھ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ ان کی جگہ آنے والے آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور ترپّن گیندوں پر چھہّتر رن کی شاندار اننگ کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگز میں چودہ چوکے لگائے۔

پونٹنگ کے علاوہ کوئی بھی آسٹریلوی بلے باز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہا اور آسٹریلوی ٹیم مقررہ بیس اوور میں پانچ وکٹ کے نقصان پر ایک سو چھیاسٹھ رن بنا سکی۔

ہدف کے تعاقب میں بھارت کو ابتداء میں ہی نقصان اٹھانا پڑا جب اوپنر وریندر سہواگ صرف پانچ رن بنا کر بریٹ لی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ ہوگئے۔ تاہم تیرسے نمب رپر کھیلے کے لیے آنے والے رابن اتھپا نے اوپنرگوتم گمبھیر کے ساتھ مل کر بیاسی رن کی پارٹنر شپ بنائی۔ اتھپا پینتیس رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ گوتم گمبھیر آؤٹ ہونے والے تیسرے بھارتی کھلاڑی تھے۔ انہیں تریسٹھ کے انفرادی سکور پر ہلفینہس نے آؤٹ کیا۔

گمبھیر کے آؤٹ ہونے کے بعد یوراج سنگھ اور کپتان مہندر سنگھ دھونی نے مزید کسی نقصان کے بغیر اپنی ٹیم کو منزل پر پہنچا دیا۔ یوراج اکتیس جبکہ دھونی نو رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے بریٹ لی سب سے مہنگے بالر ثابت ہوئے اور انہوں نے تین اعشاریہ ایک اوور میں پینتیس رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

اس میچ کو دیکھنے کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کے متعدد سابق کھلاڑیوں کے علاوہ بالی وڈ کی کئی جانی مانی ہستیاں بھی موجود تھیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد