ناگ پور: فیوچر کپ آسٹریلیا کے نام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگ پور میں ایک روزہ سیریز کے چھٹے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 18 رن سے شکست دے کر سیریز جیت لی ہے۔ یہ سات میچوں کی سیریز کا چھٹا میچ تھا اور اب تک آسٹریلیا نے چار جبکہ بھارت نے ایک میچ جیتا ہے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ آسٹریلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پچاس اوورز میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 317 رنز بنائے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم سات وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز ہی بنا سکی۔ آسٹریلیا کی طرف سے اینڈریو سمنڈز نے 88 گیندوں پر 107 رنز بنائے۔ سمنڈز کے علاوہ آسٹریلیا کی طرف سے نائب کپتان ایڈم گلکرسٹ نے آٹھ چوکوں کی جانب سے 51 جبکہ کپتان رکی پونٹنگ نے49 رنز بنائے۔ ہندوستان کی جانب سے ظہیر خان نے 62 رنز دے کر دو جبکہ سری سانتھ، عرفان پٹھان، ہربھجن اور دنیش کارتک نے ایک ایک وکٹ لیا۔ تین سو سترہ رن کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستان کی شروعات اچھی رہی اور سچن تندولکر اور سورو گنگولی نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 140 رنز بنا ڈالے۔ اس موقع پر سچن نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 72 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ سورو گنگولی نے 86 رنز بنائے جبکہ تندولکر کے بعد میدان پر اترنے والے عرفان پٹھان 29 رنز بنا سکے۔ راہول ڈراوڈ ایک مرتبہ پھر ناکام رہے اور صرف سات رن بنا سکے جبکہ یوراج سنگھ بھی بڑا سکور نہ کر سکے۔ پانچ وکٹ گرنے کے بعد کپتان مہندر سنگھ دھونی اور رابن اتھاپا نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کا سکور آگے بڑھانے کی کوشش کی تاہم وہ ٹیم کو فتح تک نہ پہنچا سکے۔رابن اتھاپا 28 گیندوں پر 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ دھونی بھی 26 رن بنا سکے۔ آسٹریلیا کی جانب سے بریڈ ہاگ نے چار، مچل جونسن نے دو جبکہ ہاپس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا اور بھارت کی اس سیریز میں ایک ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلا جائے گا جو 17 اکتوبر کو ممبئی میں ہوگا۔ |
اسی بارے میں بڑودہ میں آسٹریلیا کی فتح11 October, 2007 | کھیل آخری اوور میں آسٹریلیا کی ہار08 October, 2007 | کھیل آسٹریلیا نےحیدرآباد کامیچ جیت لیا05 October, 2007 | کھیل کوچی کا میدان آسٹریلیا نے مار لیا02 October, 2007 | کھیل انڈیا ٹوئنٹی ٹوئنٹی چیمپیئن24 September, 2007 | کھیل رانچی کو دھونی کا انتظار28 September, 2007 | کھیل یوراج، چھ چھکے، انڈیا کی جیت 19 September, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||