BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 22 August, 2007, 16:11 GMT 21:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’اعلیٰ معیار کی فٹنس میرا ہدف‘

ٹیم کی تربیت
ڈیوڈ ڈائر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تربیت کرتے ہوئے
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نئے فِٹنس کوچ ڈیوڈ ڈوائر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیم کو فِٹنس کے اعلیٰ معیار تک پہنچانا ان کا ہدف ہے۔

ڈیوڈ ڈوائر، جو پاکستانی ٹیم کے آسٹریلوی کوچ جیف لاسن کے ہمراہ ہی پاکستان آئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے لیے رگبی فِٹنس کوچ رکھنے کا خیال نیا نہیں ہے اور وہ جیف لاسن کے ساتھ یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز کے کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں کی بھی فٹ نس ٹرینگ کر چکے ہیں۔

ان کے بقول ان کی نیو ساؤتھ ویلز کی فِٹنس کی خاص تربیت کے بعد اس سال ون ڈے سیریز جیتی یعنی رگبی سٹائل کی تربیت کرکٹ میں پہلے کامیاب ہو چکی ہے۔

پاکستانی کرکٹ بورڈ نے جیف لاسن کے کہنے پر ہی ڈیوڈ ڈوائر کو پاکستان کی ٹیم کا فِٹنس کوچ رکھا ہے اور انہوں نے کل اپنے اس فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ رگبی کوچ پاکستان کی ٹیم میں مرنے مارنے کی حِس پیدا کر دے۔

ٹیم کے کوچز
ڈیوڈ ڈوائر (نیلی شرٹ میں) جیف لاسن کے ساتھ نیوساؤتھ ویلز کے فِٹنس کوچ رہ چکے ہیں

فِٹنس، پاکستانی کرکٹرز کا ایک کمزور پہلو ہے۔ کئی بار پاکستانی کھلاڑی ان فِٹ ہونے کے سبب بڑے ٹورنامنٹس میں ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے۔ ان میں خاص طور پر شعیب اختر، عبدالرزاق اور محمد آصف شامل ہیں ۔ ڈیوڈ ڈوائر کا کہنا ہے کہ فِٹنس کے مسائل پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔

فِٹنس کوچ ڈیوڈ ڈوائر نے آج پاکستان کے کھلاڑیوں کی فِٹنس کا جائزہ لیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی فِٹنس کا معیار ٹھیک ہے لیکن ان کی فِٹنس کو بہترین سطح تک لے جانا ان کا ہدف ہے اور یہ ہدف وہ بھارت کے خلاف ہونے والی سیریز سے پہلے حاصل کرنا چاہیں گے۔

34 سالہ فِٹنس کوچ ڈیوڈ ڈوائر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیم کی تربیت کرنا ان کے لیے ایک اعزاز ہے۔ انہوں نے قذافی سٹیڈیم کے چاروں طرف نظر دوڑاتے ہوئے کہا کہ میں اس سٹیڈیم میں کھڑا ہو کر بہت عزت محسوس کر رہا ہوں جہاں پر عمران خان، وسیم اکرم، عبدالقادر اور کئی دوسرے بڑے کھلاڑیوں کے نام لکھے ہیں۔

ڈیوڈ ڈوائر سے پہلے باب وولمر کے ساتھ جنوبی افریقہ کے مرے سٹیون سن پاکستان کے فِٹنس کوچ تھے اور عالمی کپ کے بعد ان کا معاہدہ ختم ہو گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد