BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 01 November, 2007, 09:19 GMT 14:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاک بھارت مقابلے ایشز سے ’بڑے‘
جیف لاسن
دونوں ٹیموں میں اب پرجوش نوجوان کھلاڑی موجود ہیں:لاسن
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ جیف لاسن کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی سیریز’ایشز سے بھی بڑی‘سیریز ہوگی۔

جیف لاسن کے پاکستانی ٹیم کے کوچ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستانی ٹیم بھارت کا دورہ کر رہی ہے۔

پاکستانی کوچ کا کہنا ہے کہ’کئی بار بھارت کا دورہ کرنے کی وجہ سے میں جانتا ہوں کہ لوگ پاک بھارت کرکٹ کو انتہائی جذباتی طور پر لیتے ہیں اور بعض اوقات یہ مقابلے ایشز سے زیادہ اہمیت اختیار کر جاتے ہیں۔ میں ایسے ہی مقابلے کا منتظر ہوں‘۔

جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ہوم سیریز میں شکست کے باوجود جیف لاسن کا ماننا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا کیونکہ دونوں ہی ٹیموں میں تجربہ کار اور جوان کھلاڑیوں کا ایک اچھا ’کمبینیشن‘ موجود ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ’ بھارت کے پاس ایک متوازن ٹیم ہے جس میں سپن اور فاسٹ بالروں کا اچھا کمبینیشن ہے اور ہم اس معاملے میں ان کی برابری کرتے ہیں۔ میرے نزدیک ایک اچھا بولنگ سپل، ایک عمدہ اننگز یا چند اچھے کیچ ایک روزہ سیریز میں اصل فرق ثابت ہوں گے‘۔

پاکستانی کوچ کے مطابق دونوں ٹیموں میں اب پرجوش نوجوان کھلاڑی تجربہ کار کھلاڑیوں کی جگہ لے رہے ہیں اور یہ دونوں ٹیموں کے لیے خوش آئند ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری سیریز بھارت میں ہی سنہ 2005 میں کھیلی گئی تھی جہاں ٹیسٹ سیریز برابر رہی تھی جبکہ پاکستان ایک روزہ میچوں کی سیریز میں فاتح رہا تھا۔

شعیب اخترتصادم والی دوستی
شعیب بھارت کو بھارت میں ہرانے کے خواہاں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد