BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 01 November, 2007, 13:03 GMT 18:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ہر میچ کے لیے صرف 250 ویزے‘

کرکٹ شائقین(فائل فوٹو)
پہلا میچ دیکھنے کے لیے شائقین واہگہ کے راستے بھارت جائیں گے
بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلی جانے والی کرکٹ سیریز کے لیے پاکستانی کرکٹ شائقین کو ہر ایک ون ڈے میچ کے لیے صرف ڈھائی سو ویزے دیے جائیں گے جبکہ گزشتہ برس ایک میچ کے لیے ایک ہزار ویزے جاری کیے گئے تھے۔

پاک بھارت کرکٹ سیریز کی ویزا پالیسی بدھ کو جاری کی گئی ہے جس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہر ون ڈے کے لیے صرف دو سو پچاس ٹکٹ مختص کیے ہیں۔

پہلے مرحلے میں موہالی ون ڈے کے ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔ یہ میچ دیکھنے کے لیے شائقین واہگہ کے راستے بھارت جائیں گے جبکہ دیگر میچوں کے لیے دلی کا ہوائی سفر کرنا ہوگا اور واپسی بھی وہیں سے ہوگی۔

صرف انہی پاکستانی شائقین کو ویزے جاری کیے جائیں گے جن کے پاس میچ ٹکٹ اور ہوٹل کی بکنگ ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ذاکر خان نے بی بی سی کو بتایا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ سے چھ تا سات ہزار ٹکٹوں کی درخواست کی گئی تھی کیونکہ پاک بھارت کرکٹ میچز میں شائقین کی دلچسپی اپنے عروج پر ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ بھی شائقین کی بہت بڑی تعداد نے موہالی، دہلی، جے پور اور گوالیار کے میچز دیکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ سے ٹکٹوں کی تعداد میں اضافے کی بات کی جائے گی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم پہلی نومبر کو بھارت کے بیالیس روزہ دورے پر نئی دلی پہنچ رہی ہے۔ اس دوران پہلے وہ پانچ ایک روزہ میچ کھیلے گی اور پھر تین ٹیسٹ میچ ہوں گے۔ پہلا ون ڈے میچ پانچ نومبر کوگوہاٹی میں کھیلا جائےگا اور دوسرا آٹھ نومبر کو موہالی میں جبکہ باقی تین میچ بالترتیب کانپور،گوالیار اور جے پور میں ہوں گے۔

ٹیسٹ میچ دلی، کولکتہ اور بنگلور میں کھیلے جائیں گے۔گوہاٹی روانہ ہونے سے قبل پاکستانی ٹیم دو نومبر کو فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈ پر دلی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ایک وارم اپ میچ کھیلےگی۔

اسی بارے میں
ویزے کی مدت تین دن
13 February, 2006 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد