BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 27 October, 2007, 13:10 GMT 18:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈراوڈ ٹیم سے باہر، سہواگ کی واپسی

ڈراوڈ
ڈراوڈ کو جگہ بنانے کے لیے کار کردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا: وینگسارکر
بھارتی کرکٹ بورڈ نے نومبر میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلی جانے والی ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے دو میچوں کے لیے سابق کپتان راہول ڈراوڈ اور دنیش کارتک کو ٹیم میں شامل نہیں کیا ہے۔

احمد آباد میں سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین دلیپ وینگسارکر نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ حالیہ ون ڈے میچوں میں راہل ڈراوڈ کی کار کردگی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انہیں آرام دیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف سات ایک روزہ میچوں کی حالیہ سیریز میں راہول ڈراوڈ کی کار کردگی اچھی نہیں رہی تھی اور اس لیے آخری میچ میں بھی انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

کرکٹ بورڈ نے پہلے دو میچوں کے لیے کافی دنوں سے ٹیم سے باہر رہنے والے بلے باز وریندر سہواگ کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین دلیپ وینگسارکر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’راہول ایک عظیم کھلاڑی ہیں، ہم انہیں تھوڑا آرام کرنے دینا چاہتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ وہ بہت جلد واپس ہوں گے، دیکھیے انہیں اپنی جگہ بنانے کے لیے کار کردگی اور فٹنس کا بھی مظاہرہ کرنا ہوگا‘۔

وینگسارکر نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں راہول کا زبردست ریکارڈ ہے اور انہیں پورا یقین ہے وہ جلدی ہی واپسی کریں گے۔

وریندر سہواگ ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں

ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست اتر پردیش کے نوجوان تیز گیند باز پروین کمار کو ٹیم میں پہلی بار جگہ دی گئی ہے۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان پانچ ایک روزہ اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائےگی۔ ون ڈے سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ پانچ نومبر کوگوہاٹی میں ہوگا جبکہ دوسرا ون ڈے میچ آٹھ نومبر کو موہالی میں کھیلا جائےگا۔

پہلے ون ڈے کے لیے بھارتی ٹیم: مہندر سنگھ دھونی ( کپتان)، سچن تندولکر، وریندر سہواگ، سورو گنگولی، یواراج سنگھ، گوتم گمبھیر، عرفان پٹھان، روہت شرما، سریسانتھ، آر پی سنگھ، مرلی کارتک،پروین کمار، ظہیر خان اور ہربھجن سنگھ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد