تندولکر کپتانی کے لیے تیار نہیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سچن تندولکر نے ٹیسٹ میچوں کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کی کپتانی قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ تندولکر اس سے قبل 1996 سے سنہ 2000 کے درمیان دو مرتبہ بھارتی ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں اور ان کی قیادت میں بھارت نے پچیس میں سے چار ٹیسٹ جیتے تھے۔ راہول ڈراوڈ کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے ٹی وی چینل سی این این ۔آئی بی این سے بات کرتے ہوئے تندولکر کا کہنا تھا کہ’ میں اس وقت اسے صحیح محسوس نہیں کرتا‘۔ بھارتی سلیکٹر ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا اعلان جمعرات کو کرنے والے ہیں اور تندولکر کے انکار کے بعد اب ممکنہ طور پر ایک روزہ میچوں میں ٹیم کی قیادت کرنے والے مہندر دھونی ہی ٹیسٹ میچوں میں بھی کپتانی کریں گے۔ دھونی کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے حال ہی میں ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا ہے اور اب اگر انہیں ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنایا جاتا ہے تو ان کی پہلی سیریز بھارت کے روایتی حریف پاکستان کے خلاف ہوگی۔ تاہم دھونی کو ٹیسٹ کرکٹ کا زیادہ تجربہ نہیں ہے اور انہوں نے بھارت کی جانب سے اب تک صرف بیس ٹیسٹ میچ ہی کھیلے ہیں۔ دھونی کے بارے میں سابق بھارتی کوچ گریک چیپل کا کہنا ہے کہ ’وہ محدود اوورز کی کرکٹ میں خاصے عرصے سے اپرنٹس شپ کر رہا ہے اور میرے نزدیک بارہ ماہ بعد وہ ایک تیار کرکٹر ہوگا‘۔ | اسی بارے میں ڈراوڈ ٹیم سے باہر، سہواگ کی واپسی27 October, 2007 | کھیل پاک بھارت مقابلے ایشز سے ’بڑے‘01 November, 2007 | کھیل پاکستان چھ وکٹوں سے جیت گیا02 November, 2007 | کھیل ہردوسرے سال انڈیا سے سیریزکامشورہ04 November, 2007 | کھیل انڈیا: گوہاٹی میچ 5 وکٹ سے فتح05 November, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||