انڈیا: گوہاٹی میچ 5 وکٹ سے فتح | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کے شمال مشرقی شہر گواہاٹی میں پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انڈیا نے پاکستان کو پانچ وکٹ سے ہرا دیا ہے۔ انڈیا کی بیٹنگ کی خاص بات مہیندر سنگھ دھونی اور یوراج سنگھ کی نصف سنچریاں تھیں۔ دونوں نے شراکت میں ایک سو پانچ رن بنائے جس میں دھونی کے تریسٹھ رن تھے جو انہوں نے آٹھ چوکوں کی مدد سے بنائے جب کہ یوراج اٹطاون رن چھ چوکوں کی مدد سے بنائے۔ پاکستان کے دو سو چالس رن کے ہدف کا حاصل کرنے کے لیے انڈیا کی طرف سے اوپننگ گنگولی اور تندولکر نے کی۔ انڈیا کی پہلی وکٹ صرف چودہ کے سکور پر گری جب تندولکر صرف چار رن کے بعد شعیب کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ دوسری وکٹ گنگولی کی تھی جوانتالیس رن کے سکور پر اس وقت آؤٹ ہو گئے جب انڈیا کا سکور چھیانوے رن پر پہنچا تھا۔ اس کے بعد گمبھیر ایک سو تیرہ کے سکور پر چوالیس رن بنا کر یوراج دو سو اٹھارہ کے سکور پر اٹھاون رن بنا کر، دھونی دو سو پچیس پر تریسٹھ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جب کے اتھاپا گیارہ رن کے ساتھ اور پٹھان پانچ رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح انڈیا نے مطلوبہ سکور پانچ وکٹوں کے نقصان پر بنا لیا۔ اس سے پہلے پاکستان نے ٹاس جیتا اور انڈیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر 239 رن بنائے ہیں۔ پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ سکور محمد یوسف نے کیا جنہوں نے اٹھاسی گیندوں پر تراسی رن بنائے۔ پاکستان کی جانب سے کامران اکمل اور سلمان بٹ نے بیٹِنگ کی شروعات کیں۔ کامران بٹ نے پچاس رن بنائے۔ آج کے میچ کے لیے انڈین ٹیم میں وریندر سہواگ کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ پاکستان کی ٹیم: انڈین ٹیم: | اسی بارے میں ہردوسرے سال انڈیا سے سیریزکامشورہ04 November, 2007 | کھیل پاکستان چھ وکٹوں سے جیت گیا02 November, 2007 | کھیل اوپننگ کے لیے تیار ہوں:شعیب ملک01 November, 2007 | کھیل ’ہر میچ کے لیے صرف 250 ویزے‘01 November, 2007 | کھیل میری وجہ سے سیریز ہارے: آفریدی01 November, 2007 | کھیل یونس پاکستان کے نئے نائب کپتان31 October, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||