BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 08 November, 2007, 05:22 GMT 10:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈیا ایک صفر کی برتری سے آگے
شعیب اور ہربھجن
شیعب اختر انڈیا میں اخبارات میں کی زینت بنے ہوئے ہیں
انڈیا اور پاکستان کے درمیان موہالی کے مقام پر دوسرا ایک روزہ شروع ہونے والا ہے۔ گوہاٹی میں پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انڈیا نے پاکستان کو پانچ وکٹ سے ہرا دیا تھا۔

اس میچ میں کپتان مہندر سنگھ دھونی نے 63 سکور بنا کر انڈیا کو ایک صفر سے برتری دلائی تھی۔

انڈیا میں آج کل اس بات پر چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں کہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان کون ہو گا لیکن سپنر ہربھجن سنگھ کہتے ہیں کہ ٹیم اپنی توجہ کھیل پر مرکوز رکھے گی۔

ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ ایک روزہ میچوں کے کپتان مہندر سنگھ دھونی ایک اچھے کپتان ہیں اور وہ سب کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہیں۔

’ان میں جو سب سے اچھی چیز ہے وہ یہ ہے کہ وہ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے سب کھلاڑیوں کو اعتماد میں لیتے ہیں‘۔

تندولکر کے انکار کے بعد دھونی کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ شاید انہیں ٹیسٹ میچوں کی بھی کپتانی مل جائے گی۔ اگرچہ تجربہ کار سپنر انیل کمبلے نے بھی کپتانی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

دوسری طرف پاکستان کے کوچ جیف لاسن کا کہنا ہے کہ ٹیم میں شاید کوئی زیادہ تبدیلی نہ ہو لیکن جو کثر گوہاٹی میں رہ گئی تھی اسے یہاں پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

تاہم لاسن کا کہنا ہے کہ شعیب ایک ذہین کپتان ہیں۔ ’وہ اپنے کھلاڑیوں کا درست استعمال کرتے ہیں۔ وہ ابھی دو ٹیسٹ میچوں اور سات ایک روزہ میچوں میں کپتان بنے ہیں، وہ نوجوان ہیں اور ابھی انہیں لمبی کرکٹ کھیلنا ہے۔ دھونی بھی ایک اچھے کپتان ثابت ہوں گے۔‘

موہالی میں پہلا ایک روزہ 1993 میں کھیلا گیا تھا۔پاکستان ٹیم پہلی غیر ملکی ٹیم تھی جس نے 1999 میں یہاں پہلا ایک روزہ میچ جیتا تھا۔ 2006 میں آسٹریلیا اس گراؤنڈ پر چھ وکٹ سے انڈیا کو شکست دے کر گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد