فاسٹ بالر زخمی، یوراج ٹیم سے باہر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے دو تیز رفتار باؤلر آر پی سنگھ اور سریسانتھ زخمی ہونے کے باعث پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں حصہ نہیں لیں گے جبکہ یوراج سنگھ کو بھی بھارتی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز میں یو راج سنگھ نے بہت اچھی فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 272 رنز بنائے لیکن سلیکٹرز نے پہلے ٹیسٹ کے لیے تجربہ کار سورو گنگولی اور وی وی ایس لکشمن کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ جمعرات سے دلی میں کھیلے جانے والے میچ میں فاسٹ بالر مناف پٹیل کو ٹیم میں واپس لایا گیا ہے۔ مناف کے علاوہ ظہیر خان تیرہ رکنی سکواڈ میں واحد تیز باؤلر ہیں۔ تیز باؤلروں کی عدم موجودگی سے اسپنرز انیل کُمبلے، ہربھجن سنگھ اور مُرلی کارتک پر دباؤ بہت بڑھ جائے گا۔ انیل کُمبلے بھارتی ٹیم کے کپتان نامزد ہوئے ہیں جبکہ جمعرات سے شروع ہونے والی سیریز میں بھارت کی ٹیم میں راہول ڈراوڈ کی بھی واپسی ہوئی ہے۔ بھارت نے حالیہ ایک روزہ میچ سیریز میں پاکستان کو تین۔دو سے ہرایا ہے لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان انیس سو ننانوے اور سنہ دو ہزار پانچ کی ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر رہی تھیں۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ دلی میں 22 سے 26 نومبر کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ کولکاتا میں 30 نومبر سے چار دسمبر کے بیچ ہوگا۔تیسرا اور آخری میچ آٹھ سے بارہ دسبمر کے درمیان بنگالورو میں کھیلا جائے گا۔ | اسی بارے میں انیل کمبلے انڈیا کے نئے کپتان09 November, 2007 | کھیل ٹیسٹ میچ: بھارتی ٹیم کا اعلان14 November, 2007 | کھیل آخری میچ میں پاکستان کی فتح18 November, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||