آخری میچ میں پاکستان کی فتح | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جے پور میں پاک بھارت سیریز کے پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان نے بھارت کو اکتیس رنز سے شکست دے دی ہے۔ جے پور ون ڈے میں شکست کے باوجود بھارت نے یہ سیریز دو کے مقابلے میں تین میچوں سے جیت لی ہے۔ آخری میچ میں پاکستان نے بھارت کو فتح کے لیے تین سو سات رنز کا ہدف فراہم کیا تھا لیکن بھارتی ٹیم پچاسویں اوور میں 275 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے سریسانتھ دس رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی عرفان پٹھان تھے جو سہیل تنویر کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے سہیل تنویر نے چار، شعیب ملک نے تین، راؤ افتخار نے دو جبکہ عمرگل نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں 306 رنز بنائے اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ شعیب ملک اور محمد یوسف نے پاکستان کے لیے نصف سنچریاں سکور کیں۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے بھارت کے خلاف چوتھی وکٹ کی شراکت کا 168 رنز کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔
اس ڈے اینڈ نائٹ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پاکستان کی طرف سے عمران نذیر اور سلمان بٹ نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں پینسٹھ رن بنائے۔ اس کے بعد بارہ رن کے اضافے کے دوران تین کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی سلمان بٹ تھے جنہیں چھتیس کے انفرادی سکور پرسری سانتھ نے آؤٹ کیا جبکہ پاکستان کی دوسری وکٹ صرف پانچ رنز کے اضافے کے بعد 70 کے مجموعی سکور پر گری۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی یاسر حمید تھے اور انہیں بھی سریسانتھ نے آؤٹ کیا۔ جلدہی سریسانتھ کو تیسری کامیابی اس وقت ملی جب انہوں نے اوپنر عمران نذیر کا اپنی ہی گیند پر کیچ لے لیا۔ صرف بارہ رنز کے اندر تین وکٹوں گنوانے کے بعد کپتان شعیب ملک اور محمد یوسف کے درمیان ایک طویل شراکت ہوئی جس میں دونوں نے تمام انڈین بالروں کا اعتماد سے سامنا کیا اور رنز بنانے کی رفتار میں مسلسل اضافہ کرتے رہے۔ شعیب ملک اور محمد یوسف کی چوتھی وکٹ کی شراکت اس وقت ختم ہوئی جب شعیب ملک مرلی کارتک کی گیند پر سٹمپ آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 89 رنز بنائے جن میں دو چھکے اور چھ چوکے شامل تھے۔
شعیب ملک کے آؤٹ ہونے کے بعد محمد یوسف بھی جلد ہی اپنے کپتان کی طرح سٹمپ ہوگئے۔ محمد یوسف نے 74 رنز بنائے جن میں چار چوکے شامل تھے۔ انڈیا نے اس میچ کے لیے اپنی ٹیم میں کئی تبدیلیاں کی ہیں اور چار مرکزی کھلاڑیوں کو ٹیسٹ سیریز سے پہلے آرام دینے کا فیصلہ کیا اور سورو گنگولی، ہربھجن سنگھ، آر پی سنگھ اور ظہیر خان کی جگہ روہت شرما، مرلی کارتک، سری سانتھ اور پروین کمار کو کھلایا گیا ہے۔ پروین کمار کا یہ پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ ہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی اور یونس خان کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے، عمران نذیر اس سرییز کا پہلا میچ کھیل رہے ہیں جبکہ وکٹ کیپر کامران اکمل کی جگہ سرفراز احمد کو موقع دیا گیا ہے۔ |
اسی بارے میں ٹیسٹ ٹیم، سمیع اِن، آفریدی آؤٹ16 November, 2007 | کھیل چوتھا میچ، سیریز بھارت کے ہاتھ15 November, 2007 | کھیل انڈیا جیت گیا، بٹ کی سنچری11 November, 2007 | کھیل موہالی: پاکستان نے میچ جیت لیا08 November, 2007 | کھیل انڈیا: گوہاٹی میچ 5 وکٹ سے فتح05 November, 2007 | کھیل شعیب ملک کے لیے مزید ایک سال 09 November, 2007 | کھیل ہردوسرے سال انڈیا سے سیریزکامشورہ04 November, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||