BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 November, 2007, 09:21 GMT 14:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چوتھا میچ، سیریز بھارت کے ہاتھ
محمد یوسف
دھونی اور یوراج نے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا
بھارت نے چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو چھ وکٹوں سے ہراکر پانچ میچوں کی سیریز پر قبضہ کر لیا ہے۔

انیس سو تراسی کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بھارت نے پاکستان کو اپنی سر زمین پر ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ہرایاہے۔

گوالیار میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دو سو چھپن رن کا ہدف قائم کیا تھا لیکن بھارت نے سینتالیسویں اوور میں ہی میچ جیت لیا۔

بھارت کی جانب سے تیندولکر، کپتان مہندرسنگھ دھونی اور یوراج سنگھ نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

تندولکر سیریز میں دوسری مرتبہ نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور تین رن کی کمی سے سنچری مکمل نہ کر سکے۔ یوراج ترپن رن بناکر اور دھونی پینتالیس رن بناکر آخیر تک ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے کوئی بھی بالر بھارت کے بلے بازوں کو پریشانی میں نہیں ڈال سکا۔

بھارت کی اننگز کا آغاز تندولکر اور سورو گنگولی نے کیا لیکن شعیب اختر کے دوسرے ہی اوور میں گنگولی یونس خان کو کیچ دے بیٹھے۔ اس وقت بھارت کا مجموعی سکور گیارہ تھا۔گوتم گمبھیر آؤٹ ہونے والے دوسرے بھارتی کھلاڑی تھے جن کا وکٹ راؤ افتخار نے لیا۔ وہ صرف چار رن بنا سکے۔

تیندولکر ایک مرتبہ پھر سینچری بنانے سے چوک گیے

بھارت کے آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی وریندر سہواگ تھے جو تنتالیس رن بنا کر رن آوٹ ہوئے۔ تندولکر اور سہواگ کے درمیان سو سے زائد رنز کی شراکت ہوئی۔

اس سے قبل پاکستان نے مقررہ پچاس اوور میں چھ وکٹ کے نقصان پر دو سو پچپن رن بنائے۔پاکستان کی جانب سے محمد یوسف اور یونس خان نے شاندار بیٹنگ کی۔ محمد یوسف 99 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ یونس خان نے 68 رن بنائے۔

پاکستان کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی سہیل تنویر تھے جنہیں چھ کے انفرادی سکور پر ظہیر خان نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ اس سے قبل مصباح الحق چالیس رن بنا کر عرفان پٹھان کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ مصباح الحق اور محمد یوسف کے درمیان چورانوے رن کی شراکت ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے ٹاس جیتنے کے بعد سلمان بٹ اور کپتان شعیب ملک نے اننگز کا آغاز کیا لیکن سلمان بٹ میچ کی دوسری ہی گیند پر بنا کوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔انہیں آر پی سنگھ نے آؤٹ کیا۔پاکستان کے آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی کپتان شعیب ملک تھے جو اکتیس رن بنا کر ظہیر خان کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ یہ ون ڈے میچوں میں ظہیر خان کی دو سوویں وکٹ تھی۔

آر پی سنگھ نے پہلے اوور میں ہی بھارت کو کامیابی دلوائی

یونس خان پاکستان کے آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی تھے جو نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد یوراج سنگھ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی چوتھی وکٹ 134 کے مجموعی سکور پر گری جب شاہد آفریدی سورو گنگولی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ یہ سورو گنگولی کی ایک روزہ میچوں میں سوویں وکٹ تھی۔

بھارت کی جانب سے ظہیر خان نے دو جبکہ سورو گنگولی، یوراج سنگھ، آر پی سنگھ اور عرفان پٹھان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان اور بھارت نے چوتھے ون ڈے کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔ پاکستان نے میڈیم پیسر راؤ افتخار کو سپنر عبدالرحمان کی جگہ ایک بار پھر ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ بھارتی ٹیم میں مرلی کارتک کی جگہ سہواگ کی واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان نے خصوصی طور پر بھارت بھیجے جانے والے وکٹ کیپر سرفراز کو پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا اور ریگولر وکٹ کیپر کامران اکمل ہی اس میچ میں پاکستان کے لیے وکٹ کیپنگ کے فرائص سر انجام دیں گے۔

یونس خان نے اس میچ میں بھی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے

پانچ میچوں کی اس سیریز میں اب تک پاکستان نے ایک اور بھارت نے دو میچ جیتے ہیں۔گوہاٹی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں بھارت نے فتح حاصل کی تھی، ہ یونس خان کی سنچری کی بدولت پاکستانی ٹیم موہالی ون ڈے جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی جبکہ کانپور ون ڈے بھارت نے یوراج سنگھ کی آل راؤنڈر کارکردگی کے سبب چھیالیس رن سے جیت لیا تھا۔

پاکستانی ٹیم: شعیب ملک، سلمان بٹ، کامران اکمل، یونس خان، محمد یوسف، شاہد آفریدی، مصباح الحق، راؤ افتخار، شعیب اختر، عمر گل، سہیل تنویر

بھارتی ٹیم: سورو گنگولی، سچن تندولکر، گوتم گمبھیر، یوراج سنگھ، مہندر دھونی، رابن اتھپا، وریندر سہواگ، ظہیر خان، آر پی سنگھ، ہربھجن سنگھ، عرفان پٹھان۔

سلمان بٹپاکستان بمقابلہ بھارت
کانپور میں تیسرا ون ڈے میچ: تصاویر میں
کیپنگ مہنگی پڑی
’ کامران نے درجن بھر کیچ اور سٹمپ مِس کیے‘
گلابی گیندسفید کے بعد گلابی
کرکٹ: سفید کی بجائے گلابی گیند کا تجربہ
میری وجہ سے ہارے
جنوبی افریقہ سے ہار پر شاہد آفریدی کا اعتراف
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد