انڈیا جیت گیا، بٹ کی سنچری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ کانپور میں کھیلا گیا جس میں بھارت نے پچاس اووروں میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 294 رن بنائے۔ پاکستان کی ٹیم جواب میں اڑتالیسویں اوور میں 248 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سلمان بٹ نے ایک سو انتیس رن بنائے لیکن کوئی دوسرا بیٹسمین ان کا زیادہ دیر ساتھ نہیں دے سکا۔ بھارت کی طرف سے آر پی سنگھ نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی طرف سے سہیل تنویر نے چھبیس رن کے عوض دو کھلاڑی آؤٹ کیے اور شعیب اختر نے چالیس رن دے کر ایک وکٹ لی۔ عبدالرحمان نے سات اووروں میں اٹھاون رن دیے اور دو وکٹیں لیں۔ عمر گل سب سے زیادہ مہنگے بالر رہے جنہوں نے دس اووروں میں ستر رن دیے۔ انہیں ایک وکٹ ملی۔ بھارت کے لیے یوراج سنگھ نے سب سے زیادہ ستتر رن بنائے۔ سورو گنگولی اور سچن تندولکر نے اننگز کا آغاز کیا تھا۔پاکستان کو میچ کی پہلی ہی گیند پر اس وقت موقع ملا جب شعیب اختر کی گیند سورو گنگولی کے بلے سے لگ کر وکٹ کیپر کے پاس گئی تاہم کامران اکمل ایک آسان کیچ پکڑنے میں ناکام رہے۔ بھارت کا پہلا نقصان اڑسٹھ کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا جب سچن تندولکر سہیل تنویر کی گیند پر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ انہوں نے انتیس رن بنائے۔ سورو گنگولی بیاسی کے مجموعی سکور پر سہیل تنویر کا دوسرا شکار بنے۔ وہ انتالیس رن بنا سکے۔
گوتم گمبھیر اور یوراج سنگھ کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے سینتالیس رن کی شراکت ہوئی۔ جب بھارت کا سکور 129 پر پہنچا تو گوتم گمبھیر پچیس رن بنا کر سپنر عبدالرحمان کے پہلے ہی اوور میں بولڈ ہو گئے۔ اس کے بعد یوراج سنگھ اور مہندر سنگھ دھونی کے درمیان ایک سو رن کی شراکت ہوئی۔ پاکستان اور بھارت نے تیسرے ون ڈے کے لیے ٹیم میں ایک ایک تبدیلی کی ہے۔ پاکستان نے میڈیم پیسر راؤ افتخار کی جگہ سپنر عبدالرحمان کو جبکہ بھارت نے وریندر سہواگ کی جگہ مرلی کارتک کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ پانچ میچوں کی اس سیریز میں اب تک پاکستان اور بھارت نے ایک ایک میچ جیتا ہے۔گوہاٹی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں بھارت نے فتح حاصل کی تھی جبکہ یونس خان کی سنچری کی بدولت پاکستانی ٹیم موہالی ون ڈے جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔ پاکستانی ٹیم: شعیب ملک، سلمان بٹ، کامران اکمل، یونس خان، محمد یوسف، شاہد آفریدی، مصباح الحق، عبدالرحمان، شعیب اختر، عمر گل، سہیل تنویر بھارتی ٹیم: سورو گنگولی، سچن تندولکر، گوتم گمبھیر، یوراج سنگھ، مہندر دھونی، رابن اتھپا، مرلی کارتک، ظہیر خان، آر پی سنگھ، ہربھجن سنگھ، عرفان پٹھان۔ | اسی بارے میں موہالی: پاکستان نے میچ جیت لیا08 November, 2007 | کھیل انڈیا: گوہاٹی میچ 5 وکٹ سے فتح05 November, 2007 | کھیل شعیب ملک کے لیے مزید ایک سال 09 November, 2007 | کھیل انیل کمبلے انڈیا کے نئے کپتان09 November, 2007 | کھیل ہردوسرے سال انڈیا سے سیریزکامشورہ04 November, 2007 | کھیل تندولکر کپتانی کے لیے تیار نہیں06 November, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||