موہالی: پاکستان نے میچ جیت لیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
موہالی کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے انڈیا کو چار وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔پاکستان نے 321 رنز کا ہدف پچاسویں اوورں میں چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ پاکستان کی طرف سے یونس خان اور مصباح الحق اور شاہد آفریدی نے عمدہ بیٹنگ کر کے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یونس خان 117 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ظہیر خان کا نشانہ بنے۔شعیب اختر نے عمدہ بالنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے پہلے انڈیا نے ٹاس جیت کر انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوروں میں نو وکٹوں کے نقصان پر 321 رنز بنائے۔ سچن تندولکر نے ننانوے رنز کی شاندار اننگز کھیل اپنی ٹیم کی پوزیشن مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انڈیا نے ٹاس جیت کی پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اس کو جلد ہی پہلا نقصان اٹھانا پڑا۔فاسٹ بولر شیعب اختر نے پہلے اوور میں سررو کنگولی کو بولڈ کر دیا۔ پاکستان اور بھارت دونوں نےاپنی ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی ہے۔ پاکستان نے سپنر عبد الرحمن کی جگہ لیف آرم میڈیم فاسٹ بولر سہیل تنویر کو ٹیم میں جگہ دی ہے جبکہ انڈیا وریندر سہواگ کو ٹیم میں دوبارہ شامل کیا ہے۔ انڈیا کی ٹیم: سورو گنگولی، سچن تندولکر، گوتھم گھمبیر،وریندر سہواگ،یوراج سنگھ، روبن اتھاپا، مہندرا دھونی، عرفان پٹھان، بربھجن سنگھ، آر پی سنگھ اور ظہیر خان۔ پاکستان: سلمان بٹ، کامران اکمل، یونس خان، محمد یوسف، مصباح الحق، شیعب ملک، شاہد آفریدی، سہیل تنویر، عمر گل، شیعب اختر، راؤ افتخار۔ | اسی بارے میں انڈیا: گوہاٹی میچ 5 وکٹ سے فتح05 November, 2007 | کھیل ہردوسرے سال انڈیا سے سیریزکامشورہ04 November, 2007 | کھیل پاکستان چھ وکٹوں سے جیت گیا02 November, 2007 | کھیل اوپننگ کے لیے تیار ہوں:شعیب ملک01 November, 2007 | کھیل ’ہر میچ کے لیے صرف 250 ویزے‘01 November, 2007 | کھیل میری وجہ سے سیریز ہارے: آفریدی01 November, 2007 | کھیل یونس پاکستان کے نئے نائب کپتان31 October, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||