وکٹ کیپر سرفراز بھارت روانہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وکٹ کیپر کامران اکمل کی مایوس کن کارکردگی کے سبب نوجوان وکٹ کیپر سرفراز احمد کو بھارت بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وہ چودہ نومبر کو دِلّی روانہ ہونگے۔ چیف سلیکٹر صلاح الدین احمد نے بی بی سی کو بتایا کہ ٹیم مینیجمنٹ نے کامران اکمل کی جگہ بیس سالہ سرفراز احمد کو بھیجنے کی درخواست کی تھی تاہم کامران اکمل کو وطن واپس نہیں بھیجا جارہا اور وہ ٹیم کے ساتھ ہی رہیں گے۔ صلاح الدین احمد نے واضح کر دیا کہ سرفراز احمد کو کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ ٹورنگ سلیکشن کمیٹی کرے گی جو کپتان، نائب کپتان اور کوچ پر مشتمل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کے لئے یہ اچھا موقع ہے کہ وہ ایک سینئر وکٹ کیپر کے ساتھ رہ کر اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ سیریز سے کامران اکمل کی وکٹ کیپنگ مایوس کن رہی ہے اور وہ انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف اہم سیریز میں کئی کیچ چھوڑچکے ہیں۔ بھارت کے موجودہ دورے میں بھی ان کے کیچ ڈراپ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان گزشتہ سال انڈر 19 ورلڈ کپ جیت چکا ہے۔گزشتہ سال ہی انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ کی ابتداء کی تھی۔ اس سیزن میں وہ بیس سے زائد کیچ پکڑنے اور اسٹمپ کرنے کے علاوہ پانچ فرسٹ کلاس میچوں میں تین نصف سنچریاں بھی بناچکے ہیں۔ یہ کارکردگی انہیں پاکستانی ٹیم میں شامل کیے جانے کا سبب بنی ہے۔ | اسی بارے میں موہالی: پاکستان نے میچ جیت لیا08 November, 2007 | کھیل انڈیا: گوہاٹی میچ 5 وکٹ سے فتح05 November, 2007 | کھیل شعیب ملک کے لیے مزید ایک سال 09 November, 2007 | کھیل انیل کمبلے انڈیا کے نئے کپتان09 November, 2007 | کھیل ہردوسرے سال انڈیا سے سیریزکامشورہ04 November, 2007 | کھیل تندولکر کپتانی کے لیے تیار نہیں06 November, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||