کرکٹ،سفید کے بعدگلابی گیند | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دی مارلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے 2009 سے کاؤنٹی کرکٹ میں سفید کی بجائے گلابی رنگ کی گیند کو تجرباتی طور پر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم سی سی جسے کرکٹ کے قوانین بنانے والا ادارہ کہا جاتا ہے،کا تجربہ اگر کامیاب رہا تو تھوڑے عرصے میں ون ڈے میچوں میں سفید گیند کی بجائے گلابی گیند نظر آئے گی۔ ایم سی سی کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ سفید رنگ کی گیند پچاس اوروں تک اپنے رنگ کو برقرار نہیں رکھ سکتی جبکہ گلابی گیند زیادہ دیر تک اپنا رنگ برقرار رکھتی ہے۔ گلابی گیند کو صرف تھوڑے دورانیہ کے میچوں میں استعمال کیا جائے گا اور ٹیسٹ کرکٹ اور چار روزہ میچوں میں سرخ رنگ کی گیند کا استعمال جاری رہے گا۔ گلابی گیند کو پہلی مرتبہ لارڈز کےمقام پر نیٹس میں استعمال کیا جائے گا اور 2008 موسم گرما میں آسٹریلین ویمن کرکٹ ٹیم اس کو استعمال کرے گی۔ | اسی بارے میں کیا سفید گیند سرخ سے مختلف ہے؟24 January, 2005 | کھیل کرکٹ کا سفید و سیاہ | کھیل ’میرا بلا قانون کے مطابق ہے‘ پونٹنگ 25 April, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||