BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 16 November, 2007, 09:37 GMT 14:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ٹیسٹ ٹیم، سمیع اِن، آفریدی آؤٹ

محمد سمیع
محمد سمیع نے آخری بار جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی
فاسٹ بولر محمد سمیع بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں لیکن آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

صلاح الدین احمد کی سربراہی میں قائم سلیکشن کمیٹی نے بھارت کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے پندرہ رکنی ٹیم کو حتمی شکل دے دی ہے جس کے مطابق محمد سمیع۔ دانش کنیریا اور فیصل اقبال بھارت جارہے ہیں اور ون ڈے ٹیم میں شامل شاہد آفریدی، عمران نذیر، راؤافتخار اور فواد عالم وطن واپس آرہے ہیں۔

چھبیس سالہ محمد سمیع30 ٹیسٹ میچوں میں77 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں تاہم حالیہ برسوں کے دوران ان کی کارکردگی اچھی نہیں رہی جس کی وجہ سے وہ ٹیم میں مستقل جگہ رکھنے میں کامیاب نہیں ہوسکے تھے۔

محمد سمیع نے آخری بار اس سال کے اوائل میں جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

فاسٹ بولر محمد آصف فٹ نہ ہونے کے سبب پاکستانی ٹیم میں واپس نہیں آسکے ہیں۔ کہنی کی تکلیف کےسبب وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز بھی مکمل نہیں کھیل سکے تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ انہیں علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنے والا ہے۔

شاہد آفریدی کو ٹیسٹ ٹیم میں نہ رکھنا کپتان شعیب ملک کا لیفٹ آرم اسپنر عبدالرحمن پر اعتماد ظاہر کرتا ہے۔آفریدی رمضان کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلے تھے تاہم وہ ٹیسٹ کرکٹ کے بھی اہم کھلاڑی سمجھے جاتے ہیں چھبیس ٹیسٹ میچوں میں وہ پانچ سنچریاں بنانے کے علاوہ سنتالیس وکٹیں بھی حاصل کرچکے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ خراب کارکردگی اور مکمل فٹ نہ ہونے کے باوجود وکٹ کیپر کامران اکمل کو کپتان شعیب ملک کے اصرار پر ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے حالانکہ پاکستان سے نوجوان وکٹ کیپر سرفراز احمد بھارت پہنچ چکے ہیں لیکن انہیں گوالیار کے چوتھے ون ڈے میں نہیں کھلایا گیا۔ اسی طرح فواد عالم اور عمران نذیر سیریز کے چار میچوں میں سے کسی میچ میں کھیلنے کا موقع حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے جبکہ یہ دونوں خالصتاً ون ڈے کے کھلاڑی ہونے کے سبب ون ڈے اسکواڈ میں شامل کئے گئے تھے۔

ریگولر اوپنر ہونے کے باوجود عمران نذیر کو نظرانداز کرتے ہوئے ٹورنگ سلیکشن کمیٹی کامران اکمل کو اوپنر کے طور پر موقع دیتی رہی۔

بھارت کے خلاف اعلان کردہ پندرہ رکنی ٹیسٹ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:۔

شعیب ملک( کپتان) سلمان بٹ۔ یاسرحمید۔ یونس خان۔ محمد یوسف۔ فیصل اقبال۔مصباح الحق۔ کامران اکمل۔ سرفراز احمد۔ شعیب اختر۔ عبدالرحمن۔ دانش کنیریا۔ محمد سمیع۔ عمرگل اورسہیل تنویر۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ بائیس دسمبر سے دہلی میں کھیلا جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد