ٹیسٹ میچ: بھارتی ٹیم کا اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ یعنی بی سی سی آئی نے انڈیا پاکستان کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچ کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کا بدھ کو ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی کی جانب سے پہلے دو ٹیسٹ میچوں کے لیے ٹیم میں چند اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں اور عرفان پٹھان ، وریندر سہواگ اور گوتم گمبھیر کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ چودہ رکنی اس ٹیم کے کپتان انیل کمبلے ہیں۔ٹسٹ میچ میں کمبلے پہلی مرتبہ کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔ نائب کپتان مہیندر سنگھ دھونی کے علاوہ سچن تیندولکر، راہول دراوڈ، سورور گنگولی، وی وی ایس لکشمن، یوراج سنگھ، وسیم جعفر، ظہیر خان، ہربھجن سنگھ، اور شری سنت کے ساتھ مرلی کارتک ، آر پی سنگھ اور دنیش کارتک کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی نے اس ٹیم میں انیل کمبلے، ہربھجن سنگھ، اور کارتک جیسے تین اسپنرز کو جگہ دی ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ دلی میں 22 سے 26 نومبر کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ کولکاتا میں 30 نومبر سے چار دسمبر کے بیچ ہوگا۔تیسرا اور آخری میچ آٹھ سے بارہ دسبمر کے درمیان بنگالورو میں کھیلا جائے گا۔ فی الوقت یک روزہ میچ کی سریز میں بھارت دو کے مقابلے ایک سے آگے ہے۔ | اسی بارے میں انیل کمبلے انڈیا کے نئے کپتان09 November, 2007 | کھیل فیلڈنگ اور اوپننگ بڑے مسئلے22 October, 2007 | کھیل شعیب انڈین پریمئیر لیگ میں14 October, 2007 | کھیل ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ: اولمپکس پر نظر29 August, 2007 | کھیل ٹیم دورۂ سکاٹ لینڈ کیلیے روانہ27 June, 2007 | کھیل تندولکر،گانگولی ون ڈے ٹیم سے باہر20 April, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||