BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 29 August, 2007, 13:38 GMT 18:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ: اولمپکس پر نظر
میلکم سپیڈ
2010 میں چین کے ایشیائی کھیلوں میں کرکٹ کو شامل کیا جائے گا
بین الاقومی کرکٹ کے نگران ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ وہ کرکٹ کو اولمپک کھیلوں میں شامل کروانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو میلکم سپیڈ نے بھارت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ کو اولمپک کھیلوں کا حصہ بنانا آئی سی سی کی طویل مدتی ترجیحات میں شامل ہے۔

سن 1900 میں پیرس اولمپکس میں کرکٹ کو آخری دفعہ اولمپک کھیلوں میں شامل کیا گیا تھا جس کے فائنل میں برطانیہ نے فرانس کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا تھا۔

2010 میں چین کے ایشیائی کھیلوں میں کرکٹ کو شامل کیا جائے گا۔

ٹونٹی ٹونٹی کی خاصیت
 اولمپک کھیلوں کے لیے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ موزوں ترین قسم ہے کیونکہ ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی ٹورنامنٹ دو ہفتوں میں مکمل کیا جا سکتا ہے اور اولمپک کھیلوں کی مدت بھی اتنی ہی ہے
میلکم سپیڈ

کرکٹ کو اولمپک کھیلوں میں شامل کرنے کی مہم تین سال قبل انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے شروع کی تھی تاہم 2012 کے لندن اولمپک کھیلوں کی فہرست میں کرکٹ کا کھیل شامل ہونے کے امکانات انتہائی کم ہیں کیونکہ لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں تیر زنی کے مقابلوں کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

لندن اولمپکس میں 26 کھیل شامل کیئے جا چکے ہیں جبکہ بیس بال اور سافٹ بال کو نکال دیئے جانے کے بعد مزید دو کھیلوں کا شامل کرنے کی جگہ موجود ہے۔ ان کھیلوں کی جگہ لینے کے لیے سکواش، کراٹے، رگبی یونین، گالف اور رولر سکیٹنگ کی نامزدگی انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی ووٹنگ میں مطلوبہ ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔

ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کی مختصر ترین بین الاقومی قسم ہے اور اس کی تشکیل کا مقصد کرکٹ کی مقبولیت میں اضافہ کرنا تھا۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو میلکم سپیڈ کا کہنا ہے اولمپک کھیلوں کے لیے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ موزوں ترین قسم ہے کیونکہ ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی ٹورنامنٹ دو ہفتوں میں مکمل کیا جا سکتا ہے اور اولمپک کھیلوں کی مدت بھی اتنی ہی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد