BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اولمپکس 2012 لندن میں ہونگے
 اولمپکس
اولمپک کمیٹی کا فیصلہ سننے کے بعد لندن میں جشن جیسا ماحول تھا
بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے سن دو ہزار بارہ کے اولمپک مقابلوں کی میزبانی لندن کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمیٹی نے یہ اعلان سنگاپور میں اپنے فیصلہ کن اجلاس میں ووٹنگ کے بعد کیا۔

ووٹنگ کے آخری مرحلے میں صرف لندن اور پیرس رہ گئے تھے کیونکہ کمیٹی نے ابتدائی مرحلے میں میڈریڈ، ماسکو اور نیو یارک کو خارج کر دیا گیا تھا۔

میزبان شہر کا تعین کرنے کے فیصلہ اولمپک کمیٹی کے ایک سو سولہ ارکان کے ہاتھ میں تھا۔

 لندن میں لوگوں کی کافی بڑی تعداد مختلف مقامات پر یہ فیصلہ سننے کے لیے جمع تھی۔ بہت سے لوگ اپنے کھانے کے وقفے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دفتروں سے نکل کر ان مقامات پر آگئے تھے جہاں اولمپک کمیٹی کا اعلان براہ راست نشر کیا جا رہا تھا۔ اعلان سنتے ہی لوگوں نے خوشی کے نعرے لگانے شروع کر دیے۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر ژاک روگ نے مقابلوں کی میزبانی کا اعلان لندن کے مقامی وقت کے مطابق پون بجے کے قریب کیا۔

شہر میں لوگوں کی کافی بڑی تعداد مختلف مقامات پر یہ فیصلہ سننے کے لیے جمع تھی۔ بہت سے لوگ اپنے کھانے کے وقفے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دفتروں سے نکل کر ان مقامات پر آگئے تھے جہاں اولمپک کمیٹی کا اعلان براہ راست نشر کیا جا رہا تھا۔ اعلان سنتے ہی لوگوں نے خوشی کے نعرے لگانے شروع کر دیے۔

اولمپک کمیٹی
ووٹنگ کے آخری مرحلے میں مقابلہ لندن اور پیرس کے درمیان تھا

پیرس کے ہوٹل دے ویِل کے باہر بھی لوگ کمیٹی کے فیصلے کے اعلان کے انتظار میں جمع تھے۔ اعلان سننے پر پہلے تو صدمے جیسی خاموشی تھی لیکن پھر لوگوں نے فیصلے کے خلاف احتجاجی نعرے لگائے اور منتشر ہونا شروع ہو گئے۔
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد