BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اولمپک مشعل لندن میں سفر پر روانہ
سر راجر بینسٹر اولمپک مشعل روشن کر رہے ہیں
سر راجر بینسٹر ومبلڈن سینٹر کورٹ میں اولمپک مشعل روشن کر رہے ہیں
لندن میں سنیچر کو اولمپک مشعل نے ومبلڈن کے سینٹر کورٹ سے اکتیس میل طویل سفر کا آغاز کر دیا ہے۔

اس مشعل کو سر راجر بینسٹر نے روشن کیا اور یہ ان تمام شہروں کا دورہ کر رہی ہے جہاں ماضی میں اولمپک مقابلے منعقد کیے جا چکے ہیں۔

برطانیہ کے ٹینس کے کھلاڑی ٹِم ہین مین یہ مشعل اٹھا کر روانہ ہوئے اور انہوں نے آل انگلینڈ کلب سے گزرنے کے بعد مشعل کو ورجینیا ویڈ کے حوالے کیا جنہوں نے انیس سو ستتر میں ومبلڈن ٹینس میں خواتین کے مقابلوں میں فائنل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

برطانیہ میں کشتی رانی کے لیجنڈ سر سٹیو ریڈگریو یہ مشعل اٹھائے سفر کا آخری حصہ طے کریں گے اور ’دی مال‘ کے مقام پر مقامی وقت کے مطابق سات بج کر پندرہ منٹ پر اولمپک کا الاؤ روشن کریں گے۔

ٹِم ہین مین کا کہنا ہے کہ ’یہ انتہائی اعزاز کی بات ہے۔ یہ ایک ایسا کام ہے کہ جسے کرنے کا موقع ہی نہیں ملتا۔‘

یہ مشعل ایک سو چالیس مشہور افراد کے ہاتھوں اپنا سفر مکمل کرے گی۔ ان افراد میں ایئن بوتھم، فرینک برونو اور سر رچرڈ برینسن شامل ہیں۔

اولمپک مشعل پیرس سے ہوتی ہوئی لندن کے مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے یہاں پہنچی ہے۔ سن انیس سو اڑتالیس کے بعد یہ مشعل پہلی بار لندن آئی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد