اولمپک مشعل انڈیا پہنچ گئی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اولمپک کھیلوں کے لئے روشن کی جانے والے مشعل دنیا کے سفر کے چھٹے مرحلہ میں جمعرات کو انڈیا کے دارالحکومت دہلی پہنچ گئی ہے۔ یہ کھیل اس سال اگست میں یونان کے شہر ایتھنز میں ہوں گے۔ دہلی میں ایک سو کے لگ بھگ رنرز نے خاص طور پر بنائی گئی لالٹین میں مشعل کو تینتیس کلومیٹر تک دہلی میں گھومایا۔ اس جلوس میں بالی ووڈ کے کئی فلمی ستارے اور کرکٹ کے مشہور کھلاڑی بھی شریک تھے۔ ان میں ایشوریہ رائے، عامر خان، ویوک اوبرائے، کپیل دیو، راہول ڈاروڈ اور وارندر سہواگ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سینکڑوں لوگوں نے اس کا نظارہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے اولپمک حکام بھی موجود تھے۔ المپک مشعل چالیس بعد انڈیا آئی ہے۔ اس کی اگلی منزل افریقہ ہے جہاں سے یہ نو جولائی کو ایتھنز پہنچے گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||