اولمپک کی مشعل روشن ہوگئی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
2004 کے اولمپک کھیلوں کے لئے جمعرات کو اولمپیا میں دس ہزار شائقین کی موجودگی میں مشعل روشن کی گئی۔ اولمپیا کے اس تاریخی مقام پر کئی سو کی تعداد میں پولیس موجود تھی اور تقریب کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ یہ تاریخ میں پہلی بار ہے کہ اٹہتر دنوں پر محیط مشعل کا سفر پانچوں براعظموں پر مشتمل ہو گا۔ براستہ جنوبی یونان اولمپیا سے روانہ ہونے والی مشعل سات روز کا سفر طے کر کے پیناتھینیعن سٹیڈیم کے باہر چار جون تک روشن رہے گی جہاں سے پھر وہ آسٹریلیا کے لئے روانہ ہو جائے گی۔ یاد رہے کہ پانچ براعظموں کا سفر یہ مشعل مختلف سابق اولمپک چیمپیئنز کے ہاتھوں سے ہوتی ہوئی اٹہتر دنوں میں مکمل کر لے گی۔ اس طرح یہ مشعل تیرہ اگست سے شروع ہونے والے اولمپک کھیلوں کے لئے یونان واپس لوٹ آ ئے گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||