BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 23 May, 2004, 02:00 GMT 07:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اولمپکس: پاکستانی دستے کا اعلان

ایتھنز میں اولمپک گیمز کے لیے تیار کیا جانے والا خوبصورت اسٹیڈیم
ایتھنز میں اولمپک گیمز کے لیے تیار کیا جانے والا خوبصورت اسٹیڈیم
لاہور میں پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے اجلاس میں ایتھنز اولمپکس کے لیے پاکستانی دستے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل عارف حسن نے اجلاس کے بعد بتایا کہ تیرہ سے انتیس اگست تک یونان کے شہر ایتھنز میں ہونے والے اولمپک مقابلوں میں پاکستان چھ کھیلوں ہاکی، باکسنگ، ایتھلیٹکس، سوئمنگ، شوٹنگ اور ویٹ لفٹنگ میں حصہ لے رہا ہے۔

پاکستان کے چھ باکسر اولمپک کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں جبکہ پاکستان کی ہاکی ٹیم بھی گزشتہ ماہ میڈرڈ میں ہونے والے اولمپک کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں دوسرے نمبر پر رہ کر کوالیفائی کر چکی ہے۔

باقی تین کھلیوں ایتھلیٹکس، سوئمنگ اور شوٹنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت وائلڈ کارڈ پر ہے۔

ایتھلیٹکس میں مرد ایتھلیٹک ساجد اور خواتین میں سمیرا ظہور شامل ہیں۔

سوئمنگ میں محمد ساجد اور ایک خاتون تیراک رباب رضا شرکت کر رہی ہیں اور شوٹنگ کے لیے وائلڈ کارڈ انٹری خرم کو ملی ہے۔

جبکہ ویٹ لفٹنگ کا فیصلہ ہونا ابھی ہونا باقی ہے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل عارف حسن سے دریافت کیا گیا کہ ان چھ کھیلوں میں سے کِن کھیلوں میں اُن کو میڈل کی توقع ہے تو انہوں نے کہا کہ انہیں ہاکی میں سب سے زیادہ امیدیں ہیں جبکہ چھ باکسر میں سے کوئی بھی اچھی پرفارمنس پیش کر سکتا ہے۔

اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل عارف حسن نے یہ بھی بتایا کہ اِن کھلاڑیوں کے علاوہ اٹھارہ آفیشل بھی ایتھنز جائیں گے اور یوں کھلاڑیوں اور آفیشل سمیت پاکستان کا دستہ چھیالیس افراد پر مشتمل ہوگا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد