ایتھنز گرمائی اولمپکس کی تیاری | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی ٹی (آئی او سی) نے گیونان کے شہر ایتھنز میں اولمپک کے موسمِ گرما کے کھیلوں کے انعقاد کے لیے سبز اشارہ دے دیا ہے۔ کمیٹی کے سربراہ ڈینس اوسوالڈ نے کہا „پہلے ہمیں خدشہ تھا کہ گرمائی اولمپکس کے انعقاد میں شاید کوئی رکاوٹ پیدا ہوجائے لیکن اب ہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ تیرہ اگست سے ایتھنز میں یہ اولمپکس ہوسکیں گے اور ہم اس کے لیے تیار ہوں گے‘۔ خیال کیا جاتا تھا کہ ایتھنز میں شاید تعمیراتی کاموں اور دوسرے انتظامات کی عدم تکمیل کے باعث کھیلوں کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ پیدا ہو جائے۔ ’کسی بھی تعمیراتی کام میں تاخیر کا کوئی خدشہ نہیں‘ انہوں نے کہا۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی ایتھنز میں منعقد ہونے والے کھیلوں کے بارے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایتھنز پہنچ چکی ہے اور جمعرات سے انتظامات کا جائزہ لے شروع کرے گی۔ بدھ کو کمیٹی کے ارکان نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کیا اور ایتھنز کی انتظامیہ کو گرمائی اولمپکس کھیلوں کی میزبانی کا شرف حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔ جائزہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ایتھنز تعمیراتی کاموں کی بجائے اب عملی انتظامات کے مرحلے میں ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||