اولمپکس: ’ایتھنز تیار ہوگا‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اولمپکس کمیٹی کے ارکان نےتصدیق کی ہے کہ ایتھنز میں 13 اگست سے ہونے والے اولمپک کھیلوں کی تیاریاں وقت سے پہلے مکمل کر لی جائیں گی۔ اس سے قبل ایسے توہمات کا اظہار کیا جا رہا تھا کہ گرمائی اولمپکس شروع ہونے میں ابھی سو دن کے لگ بھگ وقت باقی ہے لیکن اہم عمارتوں میں تعمیراتی کام مکمل نہیں ہوا ہے۔ ان تعمیراتی کاموں میں سب سے اہم مرکزی سٹیڈیم کی کھسکنے والی چھت بھی شامل ہے۔ یہ چھت، اپنی ان دو پٹریوں کے ساتھ جن پر یہ چلے گی، اٹھارہ ہزار ٹن وزنی ہے اور اس کا مقصد کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو اس گرمی سے بچانا ہے جو اگست کے دوران یونان میں پڑتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگر چھت کی تعمیر کا کام بیس مئی تک مکمل نہ ہوا تو متبادل تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ شہر کے ہوائی اڈے کے درمیاں ریلوے لائن کا کام بھی ابھی مکمل نہیں ہوا تاہم امید کی جا رہی ہے کہ یہ تمام کام متوقع وقت تک مکمل ہو جائیں گے۔ اس دوران عالمی اولمپکس کمیٹی کے حکام نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ تیرہ اگست سے شروع ہونے والے ایتھنز کھیل پوری طرح کامیاب ثابت ہوں گے۔ اس کے علاوہ اولمپکس حکام ایتھنز کے نواح میں ہونے والے تین دھماکوں سے پیدا ہونے والے کسی ممکنہ تخریب کاری کے خطرے کو بھی ناقابلِ توجہ ہونے کا تاثر دے رہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ ان دھماکوں کا تعلق مقامی سیاسی اختلافات سے ہے اور اس کا عالمی مقابلوں میں شرکت کے لیے آنے والوں سے کوئی تعلق نہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||