اولمپکس : امریکہ کے مسائل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اولمپکس کی مایا ناز شخصیت مارک سپٹز کا خیال ہے کہ سلامتی کی صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے امریکہ ایتھنز گیمز سے باہر نکلنے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔ سپٹز نے 1972 کے اولمپکس میں تیراکی میں سات طلائی تمغے جیتے تھے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیشِ نظر امریکہ انتہائی اقدامات کر سکتا ہے ۔ امریکی اولمپکس کمیٹی کے ترجمان نے کہا کہ اس بات پر کوئی غور نہیں ہوا کہ ہماری ٹیم ایتھنس میں نہیں ہوگی۔ لیکن سپٹز کا خیال ہے کہ اولمپکس سے باہر آنے کا امریکہ کا فیصلہ تاخیر سے آ سکتا ہے اور اس کے اثرات دوسرے ملکوں کے فیصلوں پر بھی پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی دہشت گرد کاروائیوں کا بہت باریکی سے جائزہ لے رہے ہیں اور انہیں یہ علم ہے کہ اس بات کے قوی امکان ہیں کہ ایتھنس میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ دوسری طرف بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے پہلی بار اولمپک مقابلوں کے لئے انشورنس پالیسی لی ہے۔ کمیٹی کے صدر نے بتایا ہے کہ ایک سو ستر ملین ڈالر کی پالیسی دہشت گردی کی وجہ سے مقابلوں میں مکمل یا جزوی طور پر رخنہ پڑنے کے لئے لی گئ ہے۔ ایتھنز میں اگست میں ہونے والے موسم گرما کے اولمپک مقابلے گیارہ ستمبر 2001 کے بعد پہلے مقابلے ہونگے جن میں سکیورٹی کے انتظامات کے لئے جو بجٹ ہے وہ تاریخ میں سب سے زیادہ بتایا جارہا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||