ایتھلیٹس کے لیے مسلح محافظ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اس سال یونان کے شہر ایتھنز میں ہونے والے اولمپکس کھلیوں کے دوران امریکی، برطانوی اور اسرائیلی ایتھلیٹس کی حفاظت پر مسلح محافظ مقرر کیے جائیں گے۔ یونان اس موقع پر امن امان یقینی بنانے کے لئے ایک عشاریہ دو ارب ڈالر کی خطیر رقم خرچ کر رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ان کھلاڑیوں کے خلاف کسی ممکنہ دہشتگردی کو روکنا ہے۔ یہ مسلح محافظ ہر وقت کھلاڑیوں کی حفاظت کریں گے۔ وزارت داخلہ کے ایک افسر کا کہنا تھا کہ اس عرصے میں کھلاڑیوں کی تمام سرکاری اور غیرسرکاری مصروفیات کے دروان ان کی حفاظت پر مسلح اہلکار متعین ہوں گے۔ خیال ہے کہ امریکی، برطانوی اور اسرائیلی کھلاڑیوں کے علاوہ، جن کے خلاف دہشگرد حملوں کا زیادہ خطرہ ہے، ان ملکوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کی حفاظت کا بھی خصوصی انتظام ہوگا جن کی افواج عراق میں ہیں۔ یونانی حکام نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ یہ حفاظتی اقدامات امریکی اور برطانوی حکومتوں کی درخواست پر کیے جا رہے ہیں۔ برطانیہ کی اولمپک ایسوسی ایشن نے گزشتہ ہفتے حفاظتی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||