ایتھنز میں تین بم دھماکے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں ایک تھانے کے قریب تین بم دھماکے ہوئے ہیں۔ ان دھماکوں میں ایک پولیس اہکار معمولی زخمی ہو گیا ہے۔ ایتھنز میں اولمپکس کھیل منعقد ہونے میں اب صرف سو دن باقی رہ گئے ہیں۔ ابھی تک ان دھماکوں کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔ دھماکوں سے چند لمحوں قبل ایک نامعلوم شخص نے ان دھماکوں کے بارے میں پولیس کو خبر دار کیا تھا۔ ایتھنز میں اولپمکس کھیلوں کے دوران سخت حفاظتی انتظامات کئے جارہے ہیں اور یونانی حکومت کئی ہزار پولیس اہکار تعینات کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔ اس کے علاوہ کھلاڑیوں اور تماشائیوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ناٹو کے فوجی بھی تعینات کیے جائیں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||