BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایتھنزاولمپکس اور جنسی تجارت
ایتھنز میں جنسی تجارت میں اضافہ
اولمپکز سے جنسی تجارت میں اضافہ
یونان اور جنوبی بلقان کے امدادی اداروں اور ماہرین کا خیال ہے کہ اگست میں ایتھنز میں ہو نے والی اولمپک کھیلوں کی وجہ سے علاقے میں عورتوں اور بچوں کے غیر قانونی کاروبار میں اضافہ ہو نے کا اندیشا ہے۔

یونان کے ایک نمایاں تجزیہ نگار نے بی بی سی کو بتایاہے ان کی اطلاع کے مطابق عورتوں اور بچوں کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے گروہ لگ بھگ اور دو ہزار عورتوں کویونان لا کر انہیں عصمت فروشی پر مجبور کر نے والے ہیں۔

امریکہ کی حکومت نے حال ہی میں ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں یونان کی حکومت کی سخت مذمت کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یونان کی حکومت اس غیر قانونی کاروبار کو روکنے کے لئے ضروری قدم نہیں اٹھا رہی ہے۔

ایتھنز کے آرچ بشپ اور دیگر کلیسائی اہلکاروں نے حال ہی میں عورتوں اور بچوں کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے بین الاقوامی گروہوں سے چڑھائے ہوئے بچوں اور عورتوں کے لئے ایک خاص پناہ گاہ کی بنیاد رکھی۔

حکومت کے اہم اہلکاروں کے سخت بیانات کے باوجود حقیقت یہی ہے کہ ابھی تک پورے ملک میں صرف تین ایسی پناہ گاہیں ہیں۔ اور اب بھی یہ غیر قانونی کاروبار یونان میں ایک بڑا مسئلہ ہے۔

ایک اندازے کے متابق اس وقت یونان میں لگ بھگ چودہ ہزار ایسی عورتیں ہیں جنہیں مشرقی یورپ کے دیگر ممالک سے یونان لا کر عصمت فروشی پر مجبور کیا گیا ہے۔

17 سالہ آنا، جو کہ اصل میں مولڈووا سے ہے، کو پچھلے ماہ پولیس نے چھڑایا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ مولڈووا سے بچوں کو سمبھالنے کی نوکری کرنے یونان آئی تھیں۔ مگر وہاں پہنچنے پر جو آدمی انہیں وہاں ملا اس نے انہیں عصمت فروشی پر مجبور کیا۔ جب آنا نے انکار کرنے کی کوشش کی تو اس نے ان کی کلائیاں چاک کر دیں۔

ان گروہوں میں عورتوں کو اپنے قابو میں کرنے کے لئے تشدد اور عصمت دری کا استعمال عام طور پر کیا جاتا ہے۔

یونان کی حکومت کا کہنا ہے کہ انہیں ڈر ہے کہ اگست میں شروع ہو نے والی اولمپک کھیلوں سے ان گروہوں کے لئے یونان اور بھی پسندیدہ ہو جائے گا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد