BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 04 July, 2005, 10:13 GMT 15:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اولمپکس ووٹنگ سے پہلے کی دوڑ
اولمپکس
پانچ اہم ملکوں کی قسمت کا فیصلہ بدھ کو ہوگا
2012 کے اولمپکس مقابلے منعقد کرانے کے خواہشمند شہروں نے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں کیونکہ بدھ کو سنگاپور میں ہونے والی ووٹنگ میں ان شہروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔

برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلئیر جو اتوار کوسنگاپور پہنچے تھے برطانیہ کے دعوے کو مضبوط بنانے کے لئے بین الاقوامی اولمپکس کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کریں گے۔

اس کے علاوہ انگلینڈ کے مشہور فٹبالر ڈیوڈ بیکہم بھی لندن کے حق میں مہم چلائیں گے۔ بیکہم پیر کو لندن سے سنگاپور پہنچے ہیں ۔

پیرس جو 2012 اولمپکس کا اہم دعویدار ہے لندن میں 2012 کے اولمپکس کے لئے ہونےوالی کانفرنس میں فرانس کے سٹاڈ ڈی سٹیڈیم کی نکتہ چینی سے ناراض ہے۔

سڈنی 2000 کے اولمپکس کے چیف منتظم جم سولمن اور آرکیٹکٹ روڈ شیئرڈ کا کہنا تھا کہ پیرس کا یہ اسٹیڈیم اولمپکس کے ایتھلیٹک مقابلوں کے لئے مناسب نہیں ہے۔

پیرس اس تنقید سے خاصا ناراض ہے لیکن اس نے اس بارے میں باقاعدہ شکایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لیکن انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے ایتھکس کمیشن کے ضابطوں کے مطابق حریف ممالک کو ایک دوسرے کی نکتہ چینی کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلئیر کوبدھ کو لندن کی جانب سےرسمی طور پر دعویٰ پیش کئے جانے سے قبل ہی جی8 سربراہ کانفرنس کے لئے سنگا پور سے روانہ ہونا ہے۔

جبکہ پیرس کے صدر ژاک شیراک اسی دن سکاٹ لینڈ کے لئے روانہ ہونے سے قبل اولمپکس کے لئے پیرس کا دعویٰ پیش کرنے میں اہم رول ادا کریں گے۔

انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے زیادہ تر رکن اور دعویدار ممالک کی ٹیمیں پیر تک سنگا پور پہنچ جائیں گی کمیٹی کا اجلاس منگل کو شروع ہوگا۔

پیر کو کمیٹی کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس ہوگا جس میں اولمپکس سے متعلق دیگر مسائل پر تبادلہ خیال ہوگا اور آئی او سی کے صدر جیک راجر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

اس مقابلے میں پیرس کو فیورٹ ملک سمجھا جا رہا ہے لیکن لندن اور میڈرڈ بھی اہم دعویداروں میں شامل ہیں۔

اس مقابلے میں ہر ملک کو بدھ کو 45 منٹ کی پریزنٹیشن پیش کرنے کا موقع ملے گا۔

تقریباً ہر ملک اپنے اپنے دعوے پر زور ڈالنے میں اپنے مشہور کھلاڑیوں کو استعمال کر رہا ہے۔

نتیجے کا اعلان بدھ کو برطانوی وقت کے مطابق 12 بجکر 47 منٹ پر متوقع ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد