گمشدہ اولمپکس میڈل کی واپسی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یونان کے شہر ایتھینز میں جاری اولمپکس میں منتظمین کا کہنا ہے کہ ایک ٹیکسی ڈرائیور نے ایک فاتح کھلاڑی کا کھویا ہوا میڈل واپس کردیا ہے۔ ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک کشتی رانی کے کھلاڑی سائمن ڈائیڈرِک اپنا چاندی کگ میڈل ٹیکسی میں ہی بھول گئے تھے جو انہوں نے مردوں کے مقابلے میں جیتا تھا۔ ایتھینز میں ٹیکسی کے نظام کو کنٹرول کرنے والوں نے پورے شہر میں کام کرنے والے پانچ ہزار ٹیکسی ڈرائیوروں کو ہنگامی طور پر میڈل کی واپسی کے لئے پیغام بھیجا جس کے بعد ایک ڈرائیور نے یہ میڈل واپس کردیا۔ اولمپکس کے ایک منتظم نے کہا کہ یہ ڈرائیور اپنے پیشے اور ملک کی خدمت کرنے پر خصوصی تعریف کا حقدار ہے اور اسے میڈل واپس کرنے پر ایک تحفہ بھی دیا جائےگا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||