اولمپکس ہوئےتو لندن کیسا ہوگا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لندن نے مستقبل کی تصویر پیش کی ہے کہ اگر 2012 کے اولمپکس کے لیے اسے منتخب کیا گیا تو یہاں اولمپکس کیسے لگیں گے۔ مشرقی لندن میں 500 ایکڑ کے اولمپکس پارک میں بڑا سٹیڈیم تعمیر کیا جائےگا جس کی چھت ایک بازو کی شکل کی ہوگی جس نے پورے اسٹیڈیم کو سمیٹ رکھا ہوگا۔ ٹھیکوں کے بارے میں فیصلہ کرنے والی کمیٹی کے چیئرمین لارڈ کو نے کہا ہے کہ ’ہمارے اسٹیڈیم دنیا بھر کے ایتھلیٹس کے لیے بہترین قدرتی ماحول فراہم کریں گے‘۔ لندن اولمپکس کی اپنی درخواست 15 نومبر کو جمع کرائے گا۔ 500 ایکڑ کے اس پراجیکٹ میں سوئمنگ پولز ، تین اسپورٹس سینٹر ، ہاکی سینٹر ، میڈیا سینٹر اور اولمپکس ولیج بھی شامل ہوگا۔ اولمپکس ولیج میں 17،800 ایتھلیٹس اور اسپورٹس اہلکاروں کے رہنے کی گنجائش ہو گی۔ اس پراجیکٹ میں شامل لوگوں کا کہنا ہے کہ مرکزی سٹیڈیم تحریک انسانی جسم سے حاصل کی گئی ہے۔ سٹیڈیم کی چھت بالکل انسانی بازو کی طرح ہو گی اور اس نے سٹیڈیم کو اس طرح لپیٹ رکھا ہو گا ہے جس طرح انسان کے مضبوط بازو جسم کو سہارہ دیتے ہیں اور جو انسان کی جسمانی طاقت کی علامت ہے۔ لارڈ کو کا کہنا ہے کہ ’ہم محض ایک اور اولمپکس ولیج نہیں بنا رہے جو سیدھی زمین پر صرف ایک خوبصورت ، سفید اور جدید عمارت ہو بلکہ یہ ایک منفرد گاؤں ہوگا‘۔ اولمپکس کی بولی میں لندن کو پیرس ، میڈرڈ ، نیو یارک ، اور ماسکو سے مقابلے کا سامنا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||