ٹیم دورۂ سکاٹ لینڈ کیلیے روانہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ ٹیم سکاٹ لینڈ کے دورے کے لیے روانہ ہو گئی ہے جہاں پر وہ سکاٹ لینڈ اور اپنی روایتی حریف بھارت کے خلاف چیریٹی میچز کھیلے گی۔ ٹیم بدھ کی صبح لاہور سے براستہ مانچسٹر سکاٹ لینڈ کے لیے کپتان شعیب ملک کی قیادت میں روانہ ہوئی اور اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد چھ جولائی کو وطن واپس آجائے گی۔ اس دورہ کے لیے پاکستانی سکواڈ پندرہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ لاہور سے ٹیم کے چودہ کھلاڑی روانہ ہوئے ہیں جبکہ یونس خان گلاسکو سے شامل ہو جائیں گے۔ پاکستانی ٹیم یکم جولائی کو میزبان ٹیم کے ساتھ پریکٹس میچ کھیلے گی جبکہ تین جولائی کو پرنس چارلس ٹرسٹ کی فنڈ ریزنگ کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنی روایتی حریف ٹیم بھارت کے مدِمقابل ہوگی۔ شعیب ملک کی کپتانی میں کرکٹ ٹیم کا بھارت کے خلاف یہ پہلا میچ ہے۔ دورہ پر روانگی سے قبل لاہور ائر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر اور یونس خان کی ٹیم سے شمولیت سے ٹیم زیادہ مضبوط ہوئی اور اس کی قوت میں اضافہ ہوا ہے۔ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ کھلاڑی کپتانی، نائب کپتانی کے لیے نہیں بلکہ ٹیم کی فتح کے لیے کھیلتا ہے۔ انہوں نے کہا:’یہ درست ہے کہ نائب کپتان سلمان بٹ جونیئر ہیں لیکن ٹیم میں جو سینئر کھلاڑی ہیں مجھے امید ہے کہ وہ ان کا ساتھ دیں گے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد تربیتی کیمپ میں کمانڈوز کی ٹریننگ سے کھلاڑیوں کا فٹنس لیول بہتر ہوا ہے۔ اب وہ پہلے سے زیادہ بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا:’میں نے بورڈ پر کوچ کے معاملہ میں کبھی بھی دباؤ نہیں ڈالا، کوچ کون ہوگا؟ یہ فیصلہ بورڈ نے ہی کرنا ہوتا ہے اور وہ ہی کرے گا‘۔ | اسی بارے میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو ہرا دیا28 June, 2006 | کھیل پاکستان کی فتح | کھیل انضمام پاکستان ٹیم کے کپتان07 September, 2003 | کھیل پاکستان ٹیم سے توقعات | کھیل کرکٹ: پاکستان ٹیم میں نئے کھلاڑی31 December, 2003 | کھیل عمران نذیر پاکستان ٹیم میں شامل01 April, 2004 | کھیل پاکستان ٹیم، آفریدی کی واپسی07 August, 2004 | کھیل پاکستان ٹیم میں تبدیلیاں کرے گا04 April, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||